کتاب: مجموعہ مقالات و فتایٰ علامہ شمس الحق عظیم آبادی - صفحہ 10
1 کتاب میں موجود تمام عربی اور فارسی عبارات و نصوص کا ترجمہ بریکٹ میں کیا گیا ہے۔
2 مولف رحمہ اللہ کے ذکر کردہ مصادر و مراجع کو مدِنظر رکھتے ہوئے منقولہ عبارات کی تصحیح کی گئی ہے اور حواشی میں ان کے حوالہ جات بھی ذکر کیے گئے ہیں ۔
3 کتاب میں ذکر کردہ احادیث و آثار کی تحقیق و تخریج حواشی میں کی گئی ہے۔
4 اس نئے اِڈیشن میں کتاب کے پہلے حصے میں فتاویٰ اور دوسرے حصے میں مقالات و رسائل کو علاحدہ علاحدہ درج کیا گیا ہے۔
5 کتاب میں ہر جگہ مرتب کے رقم کردہ حوالہ جات اور حواشی کو ’’ع، ش‘‘ کی علامت سے ذکر کیا گیا ہے۔
آخر میں دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے اور اس سلسلے میں جن حضرات نے ہمارے ساتھ کسی قسم کا علمی و عملی تعاون کیا ہے، انھیں جزاے خیر عطا فرمائے۔ خصوصاً فضیلۃ الشیخ فلاح خالد المطیری حفظہ اللہ (مدیر لجنۃ القارۃ الہندیہ) اور محترم المقام مولانا عارف جاوید محمدی حفظہ اللہ ہمارے خصوصی شکریے کے سزاوار ہیں ، جن کے تعاون اور سرپرستی کی وجہ سے اس علمی تراث کا احیا عمل میں آیا۔ اﷲ تعالیٰ انھیں اور دیگر تمام معاونین کو جزاے خیر عطا فرمائے اور اس عمل کو قبولیت سے سرفراز فرما کر ہمارے لیے توشہ آخرت بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
والسلام
حافظ شاہد محمود
۱۴/ ۳/ ۱۴۳۵ھ = ۱۶/ ۱/ ۲۰۱۴ء