کتاب: مجموعہ فتاویٰ - صفحہ 89
خلفاے اربعہ کی خلافت کا ثبوت:
سوال: خلفاے اربعہ کی خلافت کسی صریح حدیث سے ثابت ہے یا کہ صرف اجماعِ مسلمین سے؟
جواب: خلافت خلفاے اربعہ کی حدیث سے بھی ثابت ہے اور خلافت خلفاے ثلاثہ اول کی اجماع صحابہ سے بھی، لیکن اس باب میں کوئی نص جلی موجود نہیں ہے۔
قرآن و حدیث کی تعریف:
سوال: قرآن یعنی کلام الله کس کو کہتے ہیں ؟
حدیث یعنی حدیثِ رسول الله کس کو کہتے ہیں ؟
اصطلاحِ شرع میں حدیثِ قدسی کس کو کہتے ہیں ؟
ہم مسلمان بہت آسانی کے ساتھ کیونکر معلوم کر سکتے ہیں کہ قرآن شریف اور حدیثِ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم اور حدیثِ قدسی میں کیا فرق ہے؟
عام طور پر یہ جو مشہور ہے کہ قرآن پاک کے الفاظ اور اس کا مفہوم یہ دونوں منزل من الله ہیں اور حدیث شریف کا مفہوم تو مع حدیث قدسی محض قرآن پاک کا ہے اور اس کے الفاظ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں ، یہ خیال عوام کا کیسا ہے؟ چونکہ ترمذی میں ایک حدیث ہے، جس کے الفاظ یہ ہیں : (( فضل کلام اللّٰه علیٰ سائر الکلام کفضل اللّٰه علی سائر خلقہ )) [1] یعنی بزرگی کلام الله کی تمام کلاموں پر ایسی ہے، جیسے بزرگی الله عزوجل کی اپنی مخلوق پر۔
اب میں محض اسی وجہ سے کہ حدیث شریف اور کلام الله کو اگر کلامِ الٰہی مان لوں اور در حقیقت قرآن کلامِ الٰہی اور حدیث شریف صرف کلامِ رسول ہوا تو دونوں کو بحیثیت کلام مساوی ماننے کی حالت میں ایسا نہ ہو کہ شرک لازم آجائے، اس لیے بخوف﴿حَبِطَتْ اَعْمَالُھُمْ﴾ اس مسئلے کی تحقیق کرنے کی ضرورت پیش آئی۔ امید ہے کہ آپ بھی برائے خدا اگر کوئی فرق ہو تو اس باریکی سے مطلع فرمائیں ، اگر نہ ہو تو تحریر فرما دیجیے، تاکہ ہم اس کے موافق عمل کریں ، کیونکہ حدیث کے ماننے میں تو ہمارا پورا عقیدہ ہے کہ بموجب حکم خدا﴿ اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ﴾ حدیث و قرآن کو اپنا واجب العمل گردانتے ہیں ، کیونکہ جب ہم خدا و رسول کے ماننے کا اقرار کرتے ہیں تو اس صورت میں ماننے والے دونوں کے ہیں ، لیکن خدائے تعالیٰ کو خدا تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا رسول جانتے ہیں ، کیونکہ ’’رب‘‘ اور ’’عبد‘‘ کا فرق نہ کرنے کی صورت میں شرک لازم آجائے گا، اسی وجہ سے کلامِ ررب اور کلامِ عبد میں فرق کرنے کا خیال ضروری ہے اور یہی وجہ ہے کہ جناب کی خدمت میں اپنے شکوک کو پیش کیا گیا۔
المستفتي: سید جواد علی رضوی۔ تاریخ ۱۵؍ جمادی الاول ۱۳۳۱ھ۔ از علی گڑھ بازار سبزی منڈی۔
جواب: قرآن الله تعالیٰ کے اس کلام مقدس کو کہتے ہیں ، جو حضرت محمد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا، جس کا نزول
[1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۹۲۶) سنن الدارمي (۲/ ۵۳۳) اس کی سند میں "عطیہ عوفی"راوی ضعیف ہے۔ دیکھیں : السلسلۃ الضعیفۃ، رقم الحدیث (۱۳۳۵)