کتاب: مجموعہ فتاویٰ - صفحہ 730
نمازِ جنازہ مصلحت سے مسلمانوں کے نہیں پڑھی گئی، یہ سمجھ کر کہ اول تو بے نمازی دوسرے گوشت حرام کھایا۔ خیر بیٹا تو اس عورت کا مر گیا، اب اُس عورت کے واسطے کیا ہونا چاہیے؟ تحریر جواب مسئلہ اسلام سے آگاہ فرمائیں ۔ جواب: جس عورت نے مرغ چرا کر آپ بھی کھایا اور اپنے بیٹے کو بھی کھلایا، اُس پر واجب ہے کہ جس شخص کا مرغ چرایا ہے، اگر وہ معاف نہ کرے تو اُس مرغ کا اُس کو تاوان دے۔ عن سمرۃ بن جندب رضی اللّٰه عنہ قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم : (( علی الید ما أخذت حتی تؤدیہ )) [1] (رواہ أحمد والأربعۃ وصححہ الحاکم، بلوغ المرام) [سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہاتھ نے جو کچھ (قرض یا عاریت کے طور پر) لیا، وہ اس کے ذمے رہتا ہے، حتی کہ اسے ادا کرے] جو اس عورت نے اس مرغ کو مار کر بلا ذبح کھایا اور کھلایا ہے، اس گناہ سے نادم ہو اور الله تعالیٰ سے معاف کرائے اور سچے دل سے توبہ کرے کہ پھر ایسی حرکت نہ کرے۔ ﴿ ٰٓیاََیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْٓا اِِلَی اللّٰہِ تَوْبَۃً نَّصُوْحًا﴾ [سورۃ التحریم: ۸] [اے لوگو جو ایمان لائے ہو! الله کی طرف توبہ کرو، خالص توبہ] ﴿ قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰٓی اَنْفُسِھِمْ لاَ تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَۃِ اللّٰہِ اِِنَّ اللّٰہَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًا اِِنَّہٗ ھُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ* وَاَنِیْبُوْٓا اِِلٰی رَبِّکُمْ وَاَسْلِمُوْا لَہٗ﴾ [سورۃ الزمر: ۵۳۔ ۵۴] [کہہ دے اے میرے بندو جنھوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی! الله کی رحمت سے ناامید نہ ہو جاؤ، بے شک الله سب کے سب گناہ بخش دیتا ہے۔ بے شک وہی تو بے حد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔ اور اپنے رب کی طرف پلٹ آؤ اور اس کے مطیع ہو جاؤ] و اللّٰه أعلم بالصواب۔ کتبہ: محمد عبد اللّٰه حرام کام میں نوکری کرنا: سوال: 1۔زید ایک انگریز کا نوکر ہے اور اس کے واسطے شراب خرید کر لاتا ہے، ظرف میں ڈال کر پلاتا ہے یا سور کا گوشت پکاتا ہے تو یہ نوکری جائز ہے یا نہیں اور اس تنخواہ سے جو روپیہ حاصل ہو، اُس کا لباس بنا کر پہنے اور اُس سے کھانا غذا خرید کر کھائے تو اُس کی عبادت قبول ہوگی یا نہیں اور اس کے یہاں دعوت کھانا جائز ہے یا نہیں ؟ 2۔ زید ایک شخص کا نوکر ہے اور اُس آقا کے یہاں سود اور مے فروشی اور زمینداری کی آمدنی ہے اور اسی مجموعی آمدنی سے تنخواہ ملتی ہے، پس زید کو یہ نوکری کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ جواب: 1۔ ایسی نوکری جائز نہیں اور اگر ایسی نوکری کی تنخواہ سے لباس بنا کر پہنے یا غذا خرید کر کھائے تو اس کی عبادت
[1] مسند أحمد (۵/ ۸) سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۵۶۱) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۱۲۶۶) سنن النسائي الکبریٰ (۳/ ۴۱۱) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۲۴۰۰) اس کی سند ضعیف ہے۔ دیکھیں : ضعیف الجامع، رقم الحدیث (۳۷۳۷)