کتاب: مجموعہ فتاویٰ - صفحہ 72
جھگڑا کرے تو فحش بکے۔‘‘ نیز رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر بے وفا کے لیے قیامت کے دن جھنڈا ہوگا کہ وہ اس کی وجہ سے پہچانا جائے گا۔‘‘
امام مسلم نے بروایت ابو سعید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر بے وفا کے لیے قیامت کے دن اس کے چوتڑوں کے پاس جھنڈا ہوگا۔ (مشکاۃ)
یہاں سب پر جو واجب ہے وہ یہ ہے کہ خدا کی طرف جھکیں اور تمام ان چیزوں سے کہ جن کے وہ مرتکب ہوئے ہیں ، مثل بے وفائی و سعی فی الفساد وغیرہ کے توبہ کر لیں ۔ فرمایا الله تعالیٰ نے فرمایا: ’’کہو اے بندو میرے جنھوں نے زیادتی کی اوپر جانوں اپنی کے! مت نا امید ہو رحمت الله کی سے، تحقیق الله بخشتا ہے گناہ سارے، تحقیق وہی بخشنے والا مہربان ہے اور رجوع کرو طرف پروردگار اپنے کے اور مطیع رہو واسطے اس کے پہلے، اس کے کہ آئے تم کو عذاب، پھر نہ مدد کیے جاؤ گے۔‘‘
٭٭٭