کتاب: مجموعہ فتاویٰ - صفحہ 662
کے عہدِ سعادت مہد میں یہود و نصاریٰ و مشرکین سب تھے اور سب سے داد و ستد کے معاملات جاری تھے۔ اُن کے ہدایا قبول کیے جاتے تھے، ان کے پاس ہدایا بھیجے جاتے تھے اور جزیہ و خراج اُن سے وصول کیا جاتا تھا، اُن کے ساتھ بیع و شراء جاری تھا، حالانکہ سود بھی وہ کھاتے تھے، رشوت بھی لیتے تھے اور جس طرح ہمارے زمانے کے بہتیرے علما و مشایخ اپنے معتقدین و مریدین کے اموال کو ناجائز طور سے کھاتے اور ان کو گمراہ بھی کرتے ہیں ، اسی طرح اُن کے بہتیرے علما و مشایخ بھی ناجائز طور سے اپنے معتقدین و مریدین کے اموال کھاتے اور ان کو گمراہ کرتے تھے۔
قال اللّٰه تعالیٰ:﴿یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّ کَثِیْرًا مِّنَ الْاَحْبَارِ وَ الرُّھْبَانِ لَیَاْکُلُوْنَ اَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ﴾ [سورۂ توبۃ، رکوع: ۵]
[اے لوگو جو ایمان لائے ہو! بے شک بہت سے عالم اور درویش یقینا لوگوں کا مال باطل طریقے سے کھاتے ہیں اور الله کے راستے سے روکتے ہیں ]
وقال تعالیٰ:﴿وَ اَخْذِھِمُ الرِّبٰوا وَ قَدْ نُھُوْا عَنْہُ وَ اَکْلِھِمْ اَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ﴾[سورۂ نساء، رکوع: ۲۲]
[اور ان کے سود لینے کی وجہ سے، حالانکہ یقینا انھیں اس سے منع کیا گیا تھا اور ان کے لوگوں کے اموال باطل طریقے کے ساتھ کھانے کی وجہ سے]
وقال تعالیٰ:﴿سَمّٰعُوْنَ لِلْکَذِبِ اَکّٰلُوْنَ لِلسُّحْتِ﴾ [سورۂ مائدۃ، رکوع: ۶]
[بہت سننے والے ہیں جھوٹ کو، بہت کھانے والے حرام کو]
وقال تعالی:﴿فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ یَکْتُبُوْنَ الْکِتٰبَ بِاَیْدِیْھِمْ ثُمَّ یَقُوْلُوْنَ ھٰذَا مِنْ عِنْدِ اللّٰہِ لِیَشْتَرُوْا بِہٖ ثَمَنًا قَلِیْلاً﴾ [سورۂ بقرۃ، رکوع: ۹]
[پس ان لوگوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے جو اپنے ہاتھوں سے کتاب لکھتے ہیں ، پھر کہتے ہیں یہ الله کے پاس سے ہے، تاکہ اس کے ساتھ تھوڑی قیمت حاصل کریں ]
وقال تعالیٰ:﴿یَاْخُذُوْنَ عَرَضَ ھٰذَا الْاَدْنٰی وَ یَقُوْلُوْنَ سَیُغْفَرُلَنَا وَ اِنْ یَّاْتِھِمْ عَرَضٌ مِّثْلُہٗ یَاْخُذُوْہُ اَلَمْ یُؤْخَذْ عَلَیْھِمْ مِّیْثَاقُ الْکِتٰبِ اَنْ لَّا یَقُوْلُوْا عَلَی اللّٰہِ اِلَّا الْحَقَّ﴾ [سورۂ اعراف، رکوع: ۲۱]
[وہ اس حقیر دنیا کا سامان لیتے ہیں اور کہتے ہیں ، ہمیں ضرور بخش دیا جائے گا اور اگر ان کے پاس اس جیسا اور سامان آجائے تو اسے بھی لے لیں گے، کیا ان پر کتاب کا عہد نہیں لیا گیا کہ الله پر حق کے سوا کچھ نہ کہیں گے]
﴿اَلَّذِیْنَ یَاْکُلُوْنَ الرِّبٰوا لَا یَقُوْمُوْنَ اِلَّا کَمَا یَقُوْمُ الَّذِیْ یَتَخَبَّطُہُ الشَّیْطٰنُ مِنَ الْمَسِّ ذٰلِکَ بِاَنَّھُمْ قَالُوْٓا اِنَّمَا الْبَیْعُ مِثْلُ الرِّبٰوا﴾ [سورۂ بقرہ، رکوع: ۳۸]