کتاب: مجموعہ فتاویٰ - صفحہ 564
’’أما إذا لم یترک لھا ما تحتاج إلیہ فالمسارعۃ إلی تخلیصھا وفک أسرھا ودفع الضرر عنھا واجبۃ‘‘ اھ و اللّٰه أعلم بالصواب
[جب شوہر نے اپنی بیوی کے لیے کچھ نہ چھوڑا ہو، جس کی وہ محتاج ہے تو اس کی بیوی کی گلو خلاصی کرانے کے لیے جلدی کرنا اور اس کو آزاد کرا کر اس کی تکلیف کو دور کرنا واجب ہے] کتبہ: محمد عبد اللّٰه
حقوقِ زوجیت پورا نہ کرنے والے خاوند سے خلع طلب کرنا:
سوال: زید نے اپنی دختر ہندہ نابالغہ کا نکاح بکر نابالغ سے پڑھا دیا۔ اب بکر بالغ ہوگیا۔ ہندہ ہنوز نابالغہ ہے اور دونوں میں بوجوہات سخت نزاع و خصومت رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بکر کچھ امداد و کفالت ہندہ کی نہیں کرتا، بلکہ ہر وقت درپے ایذا رسانی و تکلیف رہتا ہے، ایسی حالت میں کوئی چھٹکارہ و نجات، یعنی آزادیِ ہندہ کی ہے؟
سائل: عنایت علی خان از قصبہ مؤ ناتھ بھنجن۔ محلہ قاضی پورہ۔ ضلع اعظم گڑھ
جواب: جو لوگ حالتِ نابالغی کے نکاح کو جائز بتاتے ہیں ، ان کے نزدیک ایسی حالت میں ہندہ کو چھٹکارہ و نجات کی صورت یہ ہے کہ منجاب ہندہ حاکم سے درخواست کی جائے کہ یا تو بکر سے میرے حقوق ادا کرائے جائیں یا اگر بکر میرے حقوق ادا نہ کر سکتا ہو اور ادا کرنے سے عاجز ہو تو میرے اور اس کے درمیان تفریق کر دی جائے۔ واضح ہو کہ اس درخواست کے دینے میں یہ امر بھی قابلِ لحاظ ہے کہ اس صورت میں کہ ہندہ نابالغہ ہے، ہندہ کے حقوق بھی زید پر ہیں ، کیونکہ فتاویٰ عالمگیریہ (۲/ ۱۶۸) میں مرقوم ہے:
’’والأصل في جنس ھذہ المسائل أنہ ینظر إلیٰ المرأۃ، إن کانت لا تصلح للجماع فلا نفقۃ لھا‘‘ اھو اللّٰه تعالیٰ أعلم
[اس قسم کے مسائل میں اصل یہ ہے کہ عورت کو دیکھا جائے گا، اگر وہ جماع کے قابل نہیں ہے تو اس کا نفقہ بھی نہیں ہے] کتبہ: محمد عبد اللّٰه (۲۵؍ شوال ۱۳۳۱ھ)
سوال: ایک شخص کسی جرم میں ماخوذ ہو کر دائم الحبس ہوگیا اور بوقتِ جلاوطن اس نے اپنی زوجہ کو طلاق بھی نہیں دی۔ اب اس کی زوجہ نکاح کرنا چاہتی ہے تو نکاح کر سکتی ہے یا نہیں ؟ شخص مجرم نے کچھ جائداد یا کوئی ذریعہ جس سے عورت کا نفقہ ادا ہو، نہیں چھوڑا اور نہ خود عورت کو کچھ استطاعت ہے؟
جواب: ایسی حالت میں عورت حاکم سے درخواست کرے کہ میرا شوہر اتنی مدت سے دائم الحبس ہے اور اس نے نہ کوئی جائداد اور نہ کوئی ذریعہ چھوڑا ہے، جس سے میرا گزر ہوسکے، لہٰذا مستدعی ہوں کہ میرے شوہر سے مجھے طلاق دلوا دی جائے کہ میں اپنا دوسرا نکاح کر کے اپنی اوقات بسر کروں یا جو صورت میرے حق میں مناسب ہو، تجویز فرمائی جائے کہ میں اس تکلیف سے نجات پاؤں ۔ کتبہ: محمد عبد اللّٰه
سوال: بکر نے ایک عورت ہندہ سے نکاح کیا، لیکن باعث بد وضعی اس کے ہندہ کو بہت تکلیف نان و نفقہ کی ہوتی