کتاب: مجموعہ فتاویٰ - صفحہ 500
باپ ایک ہو، جب کہ تمھاری ماں اس کی ماں کے سوا ہو۔ جیسے تمھارے باپ نے دو عورتوں سے شادی کی ہو اور ان عورتوں میں سے ایک تمھاری ماں ہو اور دوسری تمھارے بھائی کی ماں ہو۔ تمھارے اس مذکورہ بالا بھائی کی ایک اخیافی بہن ہو، یعنی اس کی ماں نے تیرے باپ سے نکاح کرنے سے پہلے کسی اور خاوند سے شادی کی ہو اور اس خاوند سے اس نے ایک بیٹی پیدا کی ہو تو اس لڑکی سے تمھارا نکاح بالاتفاق جائز ہوگا]
٭٭٭