کتاب: مجموعہ فتاویٰ - صفحہ 410
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چوتھی بی بی حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا ہیں ، ان کا نکاح پہلے عبد الله بن جحش رضی اللہ عنہ سے ہوا تھا، ان کے بعد دوسرا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا تھا اور ایک قول یہ ہے کہ پہلے ان کا نکاح طفیل بن حارث سے ہوا تھا، پھر عبیدہ بن حارث سے ہوا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ (أسد الغابۃ: ۵/ ۴۶۶) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پانچویں بی بی ام سلمہ رضی اللہ عنہا ہیں ، ان کا نکاح پہلے ابو سلمہ رضی اللہ عنہ سے ہوا تھا، ان کے بعد دوسرا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ (أسد الغابۃ: ۵/ ۵۸۸، وإکمال، ص: ۱۵، وأسماء الرجال للشیخ عبدالحق، ورقہ: ۴۱) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چھٹی بی بی حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہما ہیں ، ان کا نکاح پہلے زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے ہوا تھا، ان کے طلاق دینے کے بعد الله پاک نے دوسرا نکاح آسمان پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کر دیا، جس کا ذکر سورت احزاب رکوع (۵) میں ہے۔ (أسد الغابۃ: ۵/ ۴۶۳، وإکمال، ص: ۱۲، وأسماء الرجال للشیخ، ورقہ: ۴۱) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ساتویں بی بی حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا ہیں ۔ آپ کا نکاح پہلے عبید الله بن جحش سے ہوا تھا، اس کے بعد دوسرا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ (أسد الغابۃ: ۵/ ۵۷۳، وأسماء الرجال للشیخ، ورقہ: ۴۱) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آٹھویں بی بی حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا ہیں ، ان کا نکاح پہلے مسافع بن صفوان سے ہوا، پھر دوسرا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ (أسد الغابۃ: ۵/ ۴۴۲) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نویں بی بی صفیہ رضی اللہ عنہا بنت حیی ہیں ، ان کا نکاح پہلے سلام بن مشکم سے ہوا تھا، اس کے بعد کنانہ بن ابی الحقیق سے ہوا، اس کے بعد تیسرا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ (أسد الغابۃ: ۵/ ۴۹۰) دسویں بی بی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا ہیں ، ان کا نکاح پہلے مسعود بن عمرو سے ہوا تھا، پھر ابو رہم بن عبدالعزی سے ہوا، پھر تیسرا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ (إکمال، ص: ۳۶، أسماء الرجال للشیخ عبدالحق، ورقہ: ۴۲) اب رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں اور نواسیوں کا حال سنیے! رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں اور نواسیوں کا حال: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا ہیں ، ان کا نکاح پہلے عتبہ بن ابی لہب سے ہوا تھا، اس کے بعد دوسرا نکاح حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے ہوا۔ (أسد الغابۃ: ۵/ ۴۵۶، ۶۱۲، وأسماء الرجال للشیخ عبد الحق، ورقہ: ۲۶) دوسری صاحبزادی حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا ہیں ، ان کا نکاح پہلے عتیبہ بن ابی لہب سے ہوا تھا، اس کے بعد دوسرا نکاح حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے ہوا۔ (أسد الغابۃ: ۵/ ۴۵۶، ۶۱۲، وأسماء الرجال للشیخ عبدالحق، ورقہ: ۲۶) آپ کی ایک نواسی حضرت اُم کلثوم رضی اللہ عنہا ہیں ۔ یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ و حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی بیٹی اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں ۔ ان کا نکاح پہلے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ہوا تھا، ان کے بعد عون بن جعفر سے ہوا۔ (أسد الغابۃ: ۵/ ۶۱۴ و ۶۱۵) دوسری نواسی حضرت امامہ رضی اللہ عنہا ہیں ۔ یہ ابو العاص بن ربیع رضی اللہ عنہ اور آپ کی صاحبزادی حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی