کتاب: مجموعہ فتاویٰ - صفحہ 395
[علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بلاشبہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم علی و فاطمہ کے پاس اس وقت آئے، جب وہ اپنی صوف کی ایک چادر میں تھے۔ ’’خمیل‘‘ صوف کی سفید چادر کو کہتے ہیں ۔ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو یہ چادر، اذخر گھاس سے بھرا ہوا ایک تکیہ اور ایک مشک عنایت فرمائی تھی] خلاصہ ان روایتوں کا یہ ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو صوف کی ایک سفید چادر اور ایک تکیہ اور ایک مشک، دو چکی اور دو گھڑے جہیز میں دیے۔ و اللّٰه تعالیٰ أعلم۔ کتبہ: محمد عبد الرحمن المبارکفوري ۔عفا اللّٰه تعالیٰ عنہ۔ جنات اور انسانوں میں نکاح و ازدواج کا مسئلہ: سوال: انسان کے مرد اور جن کی عورت میں ازدواج و صحبت جائز ہے یا نہیں ؟ جواب: جس طرح انسان کے مرد کو دوسرے کسی جنس کی مادہ سے صحبت کرنا جائز نہیں ہے، کیونکہ انسان کے مرد کا جوڑا الله تعالیٰ نے انسان ہی کی عورت کو بنایا ہے، اسی طرح جن کی عورت سے بھی ہم جفت ہونا اور صحبت کرنا، خواہ نکاح سے ہو یا بغیر نکاح کے، جائز نہیں ہے۔ الله تعالیٰ نے سورہ نحل رکوع (۱۰) میں فرمایا:﴿وَ اللّٰہُ جَعَلَ لَکُمْ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ اَزْوَاجًا﴾ [النحل: ۷۲] ’’ الله ہی نے تمھاری لیے تمھیں میں سے جوڑے بنائے۔‘‘ سورہ روم رکوع (۳) میں فرمایا:﴿وَ مِنْ اٰیٰتِہٖٓ اَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ اَزْوَاجًا لِّتَسْکُنُوْٓا اِلَیْھَا﴾ [الروم: ۲۱] ’’اور الله کی قدرت کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمھارے لیے تمھیں میں سے جوڑے بنائے کہ تم ان سے آرام پاؤ۔‘‘ امام احمد و ابو داود و ترمذی نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( من وقع علی بھیمۃ فاقتلوہ، واقتلوا البھیمۃ )) [1] (رواہ أحمد و أبو داود والترمذي، منتقیٰ الأخبار متن نیل الأوطار: ۷/ ۳۱) ’’جو شخص چار پایہ کے ساتھ وطی کرے تو اس کو مار ڈالو اور اس چار پایہ کو بھی مار ڈالو۔‘‘ و اللّٰه أعلم بالصواب۔ کتبہ: محمد عبد اللّٰه کیا ترکِ نماز سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ سوال: کیا ترکِ نماز سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ جواب: اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا، لیکن بلا عذر شرعی نماز ترک کرنے سے آدمی بہت بڑا گنہگار ہوتا ہے، یہاں تک کہ ایسے شخص پر لفظ کافر تک کا بھی اطلاق آگیا ہے۔ کیا گناہ والی شادی بیاہ میں شرکت کرنا جائز ہے؟ سوال: کیا گناہ والی شادی بیاہ میں شرکت کرنا جائز ہے؟
[1] مسند أحمد (۱/ ۲۶۹) سنن أبي داود، رقم الحدیث (۴۴۶۲) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۱۴۵۵)