کتاب: مجموعہ فتاویٰ - صفحہ 367
طرف سے صدقہ فطر ادا کرتے تھے، حتی کہ اپنے غلام اور اپنی بیویوں کے غلام کی طرف سے بھی] اسی صفحہ میں ایک یہ حدیث بھی ہے: ’’قال: أمر رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم بصدقۃ الفطر عن الصغیر والکبیر والحر والعبد ممن یمونون‘‘[1] [راوی بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زیرِ کفالت چھوٹے اور بڑے، آزاد اور غلام کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دیا] یہ آخر الذکر حدیث اگرچہ مرفوعاً ضعیف ہے، جیسا کہ خود دارقطنی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے: ’’رفعہ القاسم، ولیس بقوي، والصواب موقوف‘‘ انتھی [قاسم نے اسے مرفوع بیان کیا ہے اور وہ قوی نہیں ہے، جب کہ صحیح بات یہ ہے کہ یہ روایت موقوف ہے] اس وجہ سے یہ بھی سابق حدیث کی تائید سے خالی نہیں ہے اور سابق حدیث کی مویدات اور بھی ہیں ۔ ٭٭٭
[1] سنن الدارقطني (۲/ ۱۴۱) علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو تعددِ طرق کی بنا پر حسن قرار دیا ہے۔ دیکھیں : إرواء الغلیل (۳/ ۳۲۱)