کتاب: مجموعہ فتاویٰ - صفحہ 300
دوسری حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے: ’’ہم اہلِ اسلام کی عید۔‘‘ اسی لیے امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے باب کے شروع میں ذکر فرمایا ہے۔ اہل الاسلام کا لفظ ان کے تمام افراد اور پوری جماعت کو شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ابو القاسم بن الورد کے ہاتھ سے لکھا ہوا پایا کہ جب رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے لیے مباح راحتِ عید کو جائز قرار دیا تو تاکیدی بات یہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو ان کے گھروں میں نمازِ عید پڑھنے کا حکم دیتے۔ لہٰذا امام بخاری رحمہ اللہ کا ترجمۃ الباب میں یہ لفظ ’’وکذلک النساء‘‘ (اور اسی طرح عورتیں ) حدیث کے ان الفاظ: (( دعھما فإنھا أیام عید )) (ان کو (جہادی ترانے پڑھتی ہوئی) چھوڑ دو، بلاشبہ یہ ایامِ عید ہیں ) کے مطابق ہوجاتا ہے]
کتبہ: محمد عبد اللّٰه (۳؍محرم ۱۳۳۵ھ)
نمازِ عیدین و جمعے کے بعد معانقہ و مصافحہ کرنے کی شرعی حیثیت:
سوال: بعد نمازِ عیدین کے اور بعد نمازِ جمعہ کے مصافحہ اور معانقہ کرنا حدیث سے ثابت ہے یا نہیں ؟ جواب مع دلیل تحریر فرمائیے۔
جواب: مصافحہ عند الملاقات عموماً حدیث سے ثابت ہے اور معانقہ عند قدوم المسافر بھی حدیث سے ثابت ہے۔ اس بارے میں کوئی حدیث میری نظر سے نہیں گزری ہے کہ بالخصوص بعد نمازِ عیدین اور جمعہ کے مصافحہ اور معانقہ کرنا چاہیے۔ ہاں اگر بعد نمازِ عیدین اور جمعہ کے کسی سے ملاقات ہو تو مصافحہ کرے، اسی طرح اگر مسافر بعد نمازِ عیدین اور جمعہ کے آجائے تو اس سے معانقہ کرے۔ و اللّٰه أعلم بالصواب۔
کتبہ: محمد عبد اللّٰه ۔إنہ لحق۔ کتبہ: أبو العلیٰ محمد عبدالرحمن المبارکفوري ۔عفا اللّٰه عنہ۔
قربانی اور عقیقہ کے مسائل
قربانی کا جانور کتنی عمر کا ہو؟
سوال:عید اضحیٰ میں بکرا دانت والا یا فقط برس والا جائز ہو سکتا ہے یا نہ؟
جواب: اضحیہ میں بکرا دانتا ہونا ضرور ہے۔
کون سے عیب والے جانور کی قربانی ممنوع ہے؟
سوال: جس جانور کے جسم میں لوہے کا داغ دیا ہوا ہے اور اس داغ پر رُواں جم گیا ہے تو اُس جانور کی قربانی درست ہے یا نہیں ؟
جواب: ایسے جانور کی قربانی جائز ہے، کیونکہ یہ اُن جانوروں میں سے نہیں ہے، جن کی قربانی کی ممانعت حدیث میں