کتاب: مجموعہ فتاویٰ - صفحہ 222
أو حصی تسبح بہ، فقال: (( أخبرک بما ھو أیسر علیک من ھذا أو أفضل؟ سبحان اللّٰه عدد ما خلق في السماء، وسبحان اللّٰه عدد ما خلق في الأرض، وسبحان اللّٰه عدد ما بین ذلک، و سبحان اللّٰه عدد ما ھو خالق، و اللّٰه أکبر مثل ذلک، والحمد مثل ذلک، ولا إلٰہ إلا اللّٰه مثل ذلک، ولا حول ولا قوۃ إلا ب اللّٰه مثل ذلک )) [1] (رواہ أبو داود والترمذي) [سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک عورت کے پاس آئے، جب کہ اس عورت کے سامنے گٹھلیاں تھیں یا کنکریاں ، وہ ان کے ساتھ تسبیح پڑھ رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمھیں وہ چیز نہ بتاؤں جو تمھارے لیے اس سے آسان تر یا افضل ہو؟ (تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ((سبحان اللّٰه عدد ما خلق في السماء ۔۔۔ الخ )) الله کی تسبیح ہے، اس مخلوق کی تعداد برابر جو اس نے آسمان میں پیدا کی۔ الله کی تسبیح ہے، اس مخلوق کی تعداد برابر جو اس نے زمین میں پیدا کی۔ الله کی تسبیح ہے اس مخلوق کی تعداد برابر جو اس نے ان دونوں کے مابین پیدا کی۔ الله کی تسبیح ہے، اس مخلوق کی تعداد میں جو وہ پیدا کرے گا۔ الله أکبر اسی کے مثل، الحمد ﷲ اسی کے مثل، لا الٰہ الا الله اسی کے مثل اور لا حول ولا قوۃ الا باللّٰه اسی کے مثل] وعن صفیۃ قالت: دخل علي رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم وبین یدي أربعۃ آلاف نواۃ أسبح بھا، فقال: (( لقد سبحت بھذا، ألا أعلمک بأکثر مما سبحت بہ؟ )) فقالت: علمني، فقال: ((قولي سبحان اللّٰه عدد خلقہ )) [2] (رواہ الترمذي) [صفیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے، جب کہ میرے سامنے چار ہزار گٹھلیاں تھیں ، جن کے ساتھ میں تسبیح پڑھ رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تو ان (گٹھلیوں ) پر تسبیح پڑھ رہی ہے، کیا میں تمھیں (ایسے کلمات ) نہ سکھا دوں ، جن سے تو زیادہ (اجر و ثواب) پائے، ان (کلمات) کی نسبت جن کے ساتھ تو تسبیح پڑھ رہی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا: ہاں ، مجھے سکھا دیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہہ ’’سبحان اللّٰه عدد خلقہ‘‘ ( الله کی تسبیح ہے، اس کی مخلوق کی تعداد برابر)] ’’الحدیثان یدلان علیٰ جواز عد التسبیح بالنویٰ والحصیٰ، وکذا بالسبحۃ، لعدم الفارق لتقریرہ صلی اللّٰه علیہ وسلم للمرأتین علیٰ ذلک، وعدم إنکارہ، والإرشاد إلیٰ ما ھو الأفضل لا ینافي الجواز ‘‘ (نیل الأوطار: ۲/ ۲۱۱)
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۱۰۰۰) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۵۶۸) اس کی سند میں ایک راوی ’’خزیمہ‘‘ مجہول ہے۔ دیکھیں : تقریب التہذیب (ص: ۱۹۳) السلسلۃ الضعیفۃ (۱/ ۱۸۸) [2] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۵۵۴) اس کی سند میں ’’ھاشم بن سعید الکوفي‘‘ ضعیف ہے۔ دیکھیں : السلسلۃ الضعیفۃ (۱/ ۱۸۹)