کتاب: مجموعہ فتاویٰ - صفحہ 167
اصل الفاظ یہ ہیں : ’’مد بھا صوتہ‘‘ (انھوں نے اس کے ساتھ آواز کو بلند کیا)] اور یہ بھی معلوم رہے کہ علقمہ کا سماع وائل سے ثابت نہیں ہے، پس یہ حدیث منقطع ہوئی اور حدیث منقطع قابلِ احتجاج نہیں ۔ حافظ ابنِ حجر ’’تھذیب التھذیب‘‘ میں فرماتے ہیں : ’’علقمۃ بن وائل بن حجر الحضرمي الکندي الکوفي، روی عن أبیہ والمغیرۃ بن شعبۃ وطارق بن سوید علی خلاف فیہ، وعنہ أخوہ عبد الجبار و ابن أخیہ سعید بن عبد الجبار و عبد الملک بن عمیر و عمرو بن مرۃ وسماک بن حرب وإسماعیل بن سالم و جامع بن مطر و سلمۃ بن کھیل و موسیٰ بن عمیر العنبري و قیس بن سلیم العنبري وأبو عمرو العابدي، ذکرہ ابن حبان في الثقات، قلت: ذکرہ ابن سعد في الطبقۃ الثالثۃ من أھل الکوفۃ، وقال: کان ثقۃ قلیل الحدیث، وحکی العسکري عن ابن معین أنہ قال: علقمۃ بن وائل عن أبیہ مرسل‘‘[1] انتھی ما في تھذیب التھذیب۔ [علقمہ بن وائل بن حجر حضرمی کندی نے اپنے والد اور مغیرہ بن شعبہ اور طارق بن سوید سے (اس میں اختلاف ہے) روایت کی ہے اور ان سے ان کے بھائی عبد الجبار اور ان کے بھتیجے سعید بن عبد الجبار، عبد الملک بن عمیر، عمرو بن مرہ، سماک بن حرب، اسماعیل بن سالم، جامع بن مطر، سلمہ بن کہیل، موسیٰ بن عمیر عنبری، قیس بن سلیم عنبری اور ابو عمرو عابدی نے روایت کی ہے۔ ابن حبان رحمہ اللہ نے ان کو ثقات میں شمار کیا ہے۔ میں کہتا ہوں : ابن سعد نے انھیں اہلِ کوفہ سے تیسرے طبقے میں ذکر کیا ہے اور کہا ہے: وہ ثقہ اور قلیل الحدیث تھے۔ عسکری نے ابن معین سے یہ حکایت کیا ہے کہ انھوں نے کہا ہے: ’’علقمۃ بن وائل عن أبیہ‘‘ مرسل ہے] امام نووی ’’تھذیب الأسماء‘‘ میں فرماتے ہیں : "علقمۃ بن وائل المذکور في المھذب في أول باب الإقطاع من کتاب إحیاء الموات ھو علقمۃ بن وائل بن حجر الحضرمي الکوفي أبوہ صحابي وھو تابعي، روی عن أبیہ والمغیرۃ بن شعبۃ وطارق بن سوید، روی عنہ سماک بن حرب و عبد الملک بن عمیر وغیرھم، وھو ثقۃ بالاتفاق، قال یحییٰ بن معین: وروایتہ وروایۃ أخیہ عبد الجبار عن أبیھما مرسلۃ لم یدرکاہ"[2] انتھی [علقمہ بن وائل جو ’’المھذب‘‘ کی کتاب ’’إحیاء الموات‘‘ کے ’’باب الإقطاع‘‘ کے شروع میں مذکور ہے، وہ علقمہ بن وائل بن حجر حضرمی کوفی ہے۔ ان کا والد صحابی اور وہ خود تابعی ہے۔ انھوں نے اپنے والد،
[1] تھذیب التھذیب (۷/ ۲۴۷) [2] تھذیب الأسماء واللغات (۱/ ۴۸۱)