کتاب: مجموعہ فتاویٰ - صفحہ 142
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پیشانی پر ہاتھ پھیر کر فرمایا: ’’کہو: الله سب سے بڑا ہے، الله سب سے بڑا ہے، الله سب سے بڑا ہے، الله سب سے بڑا ہے۔ اپنی آواز بلند کرو۔ پھر کہو: میں گواہی دیتا ہوں کہ الله کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ، میں گواہی دیتا ہوں کہ الله کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم الله کے رسول ہیں ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم الله کے رسول ہیں ۔ یہ کلمات کہتے ہوئے آواز پست رکھو، پھر یہ کہتے ہوئے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ الله کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ، میں گواہی دیتا ہوں کہ الله کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم الله کے رسول ہیں ، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم الله کے رسول ہیں ، اپنی آواز بلند کرو۔ پھر کہو: نماز کی طرف آؤ، نماز کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ۔ اگر نمازِ فجر ہو تو کہو: نماز نیند سے بہتر ہے، نماز نیند سے بہتر ہے، الله سب سے بڑا ہے، الله سب سے بڑا ہے، الله کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ]
جواب2۔ تکبیر میں سوائے ’’قد قامت الصلاۃ‘‘ کے سب کو ایک ایک بار کہنا حدیث سے ثابت ہے اور وہ حدیث حسبِ ذیل ہے، جو مشکوۃ شریف (ص: ۶۳ مطبوعہ مجتبائی دہلی) میں ہے:
’’عن ابن عمر رضی اللّٰه عنہما قال: کان الأذان علی عھد رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم مرتین مرتین، والإقامۃ مرۃ مرۃ، غیر أنہ یقول: قد قامت الصلاۃ، قد قامت الصلاۃ‘‘ (رواہ أبو داود والنسائي والدارمي) [1]
[ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اذان کے کلمات دو دو مرتبہ اور اقامت کے کلمات ’’قد قامت الصلاۃ، قد قامت الصلاۃ‘‘ کے سوا ایک ایک مرتبہ تھے]
جواب3۔ مسواک کرنا تکبیر اور نیت باندھنے کے وقت بھی حدیث سے ثابت ہے۔ مشکوۃ شریف (ص: ۴۵ مطبوعہ مجتبائی دہلی) میں ہے:
عن أبي سلمۃ زید بن خالد الجھني قال: سمعت رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم یقول: (( لولا أن أشق علی أمتي، لأمرتھم بالسواک عند کل صلاۃ، ولأخرت صلاۃ العشاء إلی ثلث اللیل )) قال: وکان زید بن خالد یشھد الصلاۃ في المسجد، وسواکہ علی أذنہ، موضع القلم من أذن الکاتب، ولا یقوم إلی الصلاۃ إلا استن، ثم ردہ إلی موضعہ۔ (رواہ الترمذي و أبو داود إلا أنہ لم یذکر: (( ولأخرت صلاۃ العشاء إلی ثلث اللیل )) وقال الترمذي: ھذا حدیث حسن صحیح) [2]
[ابو سلمہ رحمہ اللہ زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انھیں ہر نماز کے وقت مسواک
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۵۱۰) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۵۱۶) سنن النسائي، رقم الحدیث (۶۲۸) مسند أحمد (۲/ ۸۵) سنن الدارمي (۱/ ۲۹۰) مشکاۃ المصابیح (۱/ ۱۴۲)
[2] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۴۷) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۳) مسند أحمد (۴/ ۱۱۶)