کتاب: مجموعہ فتاویٰ - صفحہ 118
"ولا بأس بالصلاۃ فیھا (أي في المقبرۃ) إذا کان فیھا موضع أعد للصلاۃ، و لیس فیہ قبر، ولا نجاسۃ"[1] و اللّٰه أعلم بالصواب۔
[قبرستان میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ، اگر اس میں نماز کے لیے کوئی ایسی جگہ تیار کی گئی ہو، جس میں قبر اور نجاست نہ ہو]
کتبہ: محمد عبد اللّٰه قد صح الجواب بلا ارتیاب، وأنا عبد اللّٰه الباري أبو عثمان علي الفلواري، غفرلہ ربہ وھو حسبہ۔ الجواب صحیح۔ محمد لطیف حسین عفا اللّٰه عنہ۔ الجواب صحیح۔ محمد ضمیر الحق عفي عنہ (مہر مدرسہ)
قبرستان کے ایک طرف تعمیر شدہ مسجد میں نماز پڑھنا:
سوال: ایک قبرستان کے احاطہ کے اندر ایک مسجد ہے اور اس مسجد کے بائیں جانب بہت سی قبریں ہیں اور اس کے مشرق کے جانب بھی بہت قبریں ہیں ۔ فقط اس کے دائیں جانب اور قبلے کی جانب قبریں نہیں ہیں ، سو اس مسجد میں نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے گورستان کے احاطہ کے اندر نماز پڑھنا ثابت ہے یا نہیں ؟
جواب: مسجد مندرجہ سوال میں جو احاطہ قبرستان کے اندر ہے، لیکن نفسِ قبرستان سے علیحدہ جانب جنوب و شمال میں واقع ہے، نماز پڑھنی درست ہے، اس لیے کہ قبر اور قبرستان میں نماز پڑھنے کے بارے میں صرف دو ہی صورتیں ناجوازی کی حدیث شریف سے ثابت ہوتی ہیں ۔ ایک یہ کہ قبر کی طرف نماز پڑھیں ، یعنی اس طرح نماز پڑھیں کہ قبر نمازی کے آگے ہو اور نمازی اور قبر کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہو۔ دوسرے یہ کہ نفسِ قبرستان میں نماز پڑھیں ۔ انھیں دو صورتوں میں نماز پڑھنی ناجائز ہے، ان کے سوا اور کسی صورت میں حدیث شریف سے اس بارے میں نماز پڑھنی ناجائز ثابت نہیں ہے۔
مسجد مندرجہ استفتا میں ان دونوں صورتوں میں سے کوئی صورت پائی نہیں جاتی ہے، کیونکہ اس مسجد میں نماز پڑھنے پر نہ یہ صادق آتا ہے کہ قبر کی طرف یا قبر پر نماز پڑھی گئی اور نہ یہ صادق آتا ہے کہ عین قبرستان میں نماز پڑھی گئی، کیونکہ سوال سے ظاہر ہے کہ وہ مسجد نفسِ قبر ستان سے علیحدہ واقع ہے۔ الفاظ حدیث شریف کے یہ ہیں :
عن أبي مرثد الغنوي رضی اللّٰه عنہ قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم : (( لا تجلسوا علیٰ القبور ولا تصلوا إلیھا )) (مسلم شریف: ۱/ ۴۱۲) [2]
[ابو مرثد غنوی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قبروں پر بیٹھو نہ ان کی طرف رخ کر کے نماز پڑھو]
"وعن ابن عمر رضی اللّٰه عنہما قال: نھی رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم أن یصلیٰ في سبعۃ مواطن: في المزبلۃ
[1] رد المحتار (۱/ ۴۱۰)
[2] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۹۷۲)