کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 94
فروعی مسائل صرف فضائل کے لیے ہیں ہماری تحقیق کے مطابق نماز میں رفع یدین کرنا ،اور آمین کہنا حسنات میں زیادتی کا موجب ہے،مسلمان رہنماؤں کے لیے خیر و رحمت کی دعا کی جائے،ان پر تلوار سے حملہ نہ کیا جائے ،باہمی فتنہ و نزاع کے زمانہ میں ان سے جنگ نہ کی جائے ،کسی مسلمان کو اس بات کے کہنے پر مجبور نہ کیا جائے کہ فلاں فلاں جنتی ہیں ،البتہ عشرہ مبشرہ جن کے جنتی ہونے کی بشارت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے ،ان کے متعلق کہا جا سکتا ہے۔ مختلف اصولی اور فروعی ہدایات اللہ تعالیٰ کے وہی اوصاف بیان کرو ،جنھیں اس نے اپنے لیے بیان فرمایا ہے۔(۱۴)اور جن کے متعلق نفی کی ہے ،تم بھی انھیں باتوں کی نفی کرو۔(۱۵) ارباب ضلالت اور اہل اہواء کے ساتھ بحث و تکرار اور جنگ و جدل کرنے سے بچتے رہو۔(۱۶) صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین کے عیوب بیان کرنے سے رکنا۔(۱۷) اور ان کے فضائل کو بیان کرو،ان کے باہمی مشاجرات میں خاموش ................................................................................................ (۱۴) مثلا دیکھیے(شوری:۱۱،اخلاص ۱۔۴) ہم نے اللہ تعالیٰ کی صفات پر تفصیلی بحوث شرح رسالہ نجاتیہ میں کر دی ہیں ۔ (۱۵)مثلا دیکھیے (البقرۃ:۲۲،۱۴۰،الاسراء:۱۱۱،الانبیاء:۲۲)ہم نے اس اصول پر تفصیلی بحث شرح رسالہ نجاتیہ میں کر دی ہے ۔ (۱۶) الحج:۶۸) (۱۷) اور جو عیوب بیان کرتے ہیں وہ منافقوں کی طرح ہیں ۔(البقرۃ:۸)