کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 92
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنا خلیل بنایا ہے (النساء:۱۲۵)میزان برحق ہے (الانبیاء:۴۷) صراط مستقیم برحق ہے (الاحقاف:۳۰)(۱۲) انبیاء برحق ہیں ،حضرت عیسی علیہ السلام اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں (آل عمران:۴۵) حوض(الکوثر:۱،صحیح بخاری:۶۰۹۳) شفاعت (النجم:۲۶،طہ:۱۰۹،الانبیاء:۲۸،البقرۃ:۲۵۵) عرش اور کرسی پر ایمان رکھے اور اس بات پر ایمان رکھے کہ ملک الموت روحوں کو قبض کرتا ہے (النحل:۳۲،النساء:۹۷) پھر انہیں اپنے اپنے جسموں کی طر ف لوٹا دیتا ہے (البقرۃ:۲۸،انعام:۱۰۸)اور مردوں سے توحید ،ایمان اور رسول کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے ۔ نفخ صور (الکھف:۹۹،الحاقۃ:۱۳)جسے اسرافیل(فرشتہ) پھونکیں گے اس پر بھی ایمان رکھے ،اور اس بات پر بھی ایمان رکھے کہ مدینہ نبویہ میں جوروضہ مبارک ہے ،وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبرہے آپ کے ساتھ سیدناابوبکر رضی اللہ عنہ ،سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دفن ہیں ۔ اعتقاد رکھے کہ بندوں کے دل اللہ تعالیٰ کی دو انگلیوں کے درمیان ہیں (التوبۃ:۴۰،۱۰۰) دجال کا ؔخروج امت محمدیہ میں ہو گا ،اور حضرت عیسی علیہ السلام باب ’’لُد‘‘پر اسے قتل کر دیں گے ،علماء اہل سنت نے جن باتوں کا انکار کیا ہے وہ منکرات ہیں ،تمام بدعات سے پرہیز لازم ہے۔ ............................................................................................................ (۱۲) ان مسائل پر بحوث شرح رسالہ نجاتیہ (ص:۸۱۔ ۸۳) میں موجود ہیں۔