کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 91
برزخ اورآخرت پر ایمان لانا ضروری ہے مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ قضاو قدر کے خیر و شر پر ایمان لائے اور اعتقاد رکھے کہ قضا و قدر کی ہر اچھی و بری بات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔(۱۱) اللہ نے مخلوقات کی پیدائش سے پہلے جنت کو پیدا کیا ،جنت کے مستحقین کی بھی تخلیق کی ،اس کی نعمتیں دائمی ہیں ،جس شخص کا خیال ہے کہ جنت کا کچھ حصہ ضایع ہو جائے گا وہ کافر ہے ،اس طرح اللہ تعالیٰ نے جہنم اور اس کے مستحقین کو پیدا کیا، اس کا عذاب بھی دائمی ہے ، جہنم سے لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے ذریعے نکلیں گے ،نیز اعتقاد رکھے کہ اللہ رب العزت کا دیدار کریں گے،اللہ تعالیٰ نے موسی علیہ السلام سے کلام کیا ہے (الاعراف:۱۴۳) ....................................................................................................... (۱۱) قضاء و قدر چار باتوں پر مشتمل ہے ۔ ۱:علم۔یہ ایمان رکھنا کہ اللہ تعالیٰ ہرشیء کو جانتا ہے اس شیء کے ہونے سے پہلے اور کلی علم ما کان و ما یکون اکیلے اسی کے پاس ہے علم کا وجود آنے سے پہلے وہ اپنی مرضی و مشیت سے اس علم کو وجود میں لایا ۔جیسا کہ قرآن میں ہے ۔سورت آل عمران[آيت:۵] ۲:کتاب اس پر ایمان لانا کہ اس نے ہر چیز کو جو آخر تک ہونی ہے لکھ دیا ہے اور اس کا علم کسی بھی چیز سے مخفی نہیں ۔یہ سب کچھ لوحِ محفوظ میں لکھ دیا ہے۔ دیکھیے سورةالحج[آيت:۷۰] ۳:مشیئت ۔اس پر ایمان لانا کہ اس کی مرضی ومشیئت کے بغیر کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔وہ جو چاہے ،جب اور کیسے چاہے اپنی مرضی سے کرتاہے ۔دیکھیے: آل عمران[آيت:۵]،ابراہیم[آيت:۲۷]،قصص[آيت:۶۸] ۴:الخلق۔اس پر ایمان رکھنا کہ اس نے سب کچھ بنایا ہے تمام مخلوق اور ان کے افعال کا خالق وہ اکیلا ہے ۔دیکھیے(الفرقان[آيت:۲]،الزمر[آيت:۶۲]