کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 87
مخالفت کرنے والوں کا انجامِ بد اور ان پر عمل کرنے والوں کا حسنِ انجام معلوم ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہم تک پہنچا ہے کہ اللہ تعالیٰ بعض بندوں کو صرف ایک سنت کی وجہ سے جنت دیتا ہے ،جسے اس نے حرض جان بنا ئے رکھا تھا ۔(۶) قرآن کلام اللہ ہے غیر مخلوق ہے میں حکم کرتا ہوں کہ آپ لوگ قرآن پر کسی چیز کو ترجیح نہ دیں ۔قرآن اللہ کا کلام ہے جس چیز کے ذریعے اللہ نے کلام کیا وہ مخلوق نہیں ہے ،جن الفاظ کے ذریعے قرون ماضیہ کی خبر دی ہے ،وہ غیر مخلوق ہیں ،لوحِ محفوظ میں جو کچھ ہے وہ بھی غیر مخلوق ہے ،جو شخص اسے مخلوق کہے وہ کافرہے ،اور جو ایسے لوگوں کی تکفیر نہ کرے ،وہ بھی کافر ہے ۔ احادیث اور اقوال صحابہ و تابعین کا درجہ کتاب اللہ کے بعد دین و ایمان میں سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،احادیث نبویہ اور صحابہ و تابعین کا مرتبہ ہے ،انبیاء و رسل علیھم السلام کے بیانات کی تصدیق کرنا اور ............................................................ وہ جاہلیت کی موت مرا۔[1] ابو شامہ (۶۶۵ھ) نے کہا کہ حق وہ ہے جس پر پہلے زمانے کے لوگ گامزن تھے یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ۔[2] (۶) طبقات الحنابلہ : (۱/۳۴۲) (۷) سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا ہے کہ اتباع کرو نہ ہ ابتداع ، اس لیے آپ کو وہ چیزیں
[1] صحیح البخاری: (۶۶۶۴) [2] الباعث علی البدع والحوادث :(ص: ۱۹)