کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 86
اس کے بارے میں مختلف قسم کے خیالات پیدا کیے ،اللہ کی ذات ان ظالموں کی ہفوات سے بہت بلند و بالا ہے ،انھوں نے اللہ کی کتاب میں جہالت کے ساتھ قیاس آرائی کی۔(۴) ہم اس قسم کے گمراہ کن فتنوں سے پناہ مانگتے ہیں ،اللہ تعالیٰ اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام و رحمت نازل فرمائے ۔تمام مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ سنت کی راہ دکھائے ،اللہ تعالیٰ کے نزدیک سنت پر عمل کرنا محبوب ترین چیز ہے ۔ أما بعد !اللہ ہم سب کو اورآ پ کو ایسے عمل کی توفیق دے ،جس میں اس کی رضا مندی ہو ،اور ہر ایسی حرکت سے بچائے ،جس میں اس کی ناخوشی ہو اور ہم سے وہ کام لے ،جو اپنے ڈرنے والے بندوں سے لیتا ہے ،اللہ سے اسی بات کا سوال ہے ۔ آپ کو اور خود اپنے آپ کو تقوی سے سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کی جماعت سے لزوم کی نصیحت کرتا ہوں ،(۵)آپ کو اہل سنت و جماعت کی ...................................................................... (۴)سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اصحاب الرائے (بدعتیوں )سے بچوکیونکہ یہ سنتوں کے دشمن ہیں ،ان سے حدیثیں یاد نہ ہو سکیں تو انھوں نے اپنی من مانی سے کہنا شروع کر دیا وہ خود بھی گمراہ ہوئے اور اور دوسروں کو بھی گمراہ کیا ۔[1] (۵) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جماعت کو لازم پکڑو اور تفرقہ سے بچو، اس لیے شیطان اکیلے بندے کے ساتھ ہوتا ہے ۔[2] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص جماعت سے ایک ہاتھ بھی الگ ہوا او رمر گیا تو
[1] شرح اصول الاعتقاد:(۱/۱۳۹)،(رقم:۲۰۱)،سنن الدارمی:(۱/۴۷)،(رقم:۱۲۱)،جامع بیان العلم و فضلہ:(۲/۱۰۴۱)، (رقم: ۲۰۰۱۔۲۰۰۵) [2] صحیح ، مسند احمد : (۱/۱۸)، سنن الترمذی: (۲۱۶۵)