کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 80
[۱۸] عذاب قبر پر ایمان لانا ۔ [۱۹] حوض اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت پر ایمان رکھنا ۔ [۲۰] جنت والے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کو دیکھیں گے پرایمان لانا۔ [۲۱] اس بات پر ایمان رکھے کہ موحدین جہنم سے نکالے جائیں گے ان کے جل جانے کے بعد جس طرح ان چیزوں کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث آئی ہیں ۔(۱۳) ................................................................................... نے حکمرانوں سے خروج کیا انہوں نے ایک متفقہ حکمران کو ہٹاتے ہوئے اپنے خروج کی وجہ سے اس سے بڑا فتنہ کھڑا کر دیا ۔یعنی قتل و فساد۔اسی لیے اہل سنت کا منہج جیسے کہ ان کی عقیدہ کی کتابوں میں صاف لکھا ہے کہ عادل یا غیر عادل حکمران کے خلاف خروج ممنوع ہے۔[1] (۱۳)صحیح بخاری:(۸۰۶)صحیح مسلم:(۱۸۲)سنن نسائی :(۱۱۴۰)نیز دیکھیں فتح الباری،(۱۱/۴۴۰۔۴۶۳) ہم ان باتوں کی تصدیق پر ایمان رکھتے ہیں اور ان کے لیے مثالیں بیان نہیں کرتے ۔اور یہ ایسی باتیں ہیں کہ جن پرہر طرف تمام اہل علم کا اتفاق ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ رسالہ مکمل ہوا۔
[1] منھاج السنۃ :(۲۱)