کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 75
رزق حلال کے فوائد اور رزق حرام کے نقصانات: آج بہت کم لوگ ہیں جو رزق حلال کی تلاش میں رہتے ہیں ورنہ اکثر لوگ رزق حرام کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں حالانکہ جب رزق حلال ہوگا تو ۱:عبادات قبول ہوں گی ۔ ۲:اللہ تعالیٰ کی رحمت اور خیر وبرکت شاملِ حال ہو گی ۔ ۳ :اولاد فرماں بردار ہوگی۔ ۴:تھوڑے میں برکت ہوگی ۵:جسم کے اعضاء قرآن و حدیث کے مطابق ہوں گے ۔ ۶:اسلامی معاشرہ قائم ہوگا ۔ ۷:ظلم و ستم ختم ہوگا ۔ اگر کوئی رزق حرام کھائے گا تو: ۱:عبادات قبول نہیں ہوں گی۔ ۲:اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور ہوگا ۔ ۳:شیطان کا آلہ کار بن جائے گا ۔ ۴:جب ناپاک مال سے ناپاک جسم اور خون بنے گا تو وہ شیطان کے حکم کی تعمیل کرے گا ۔ ۵:اولاد اور بیوی نافرمان نکلے گی۔ ۶:دنیا اور آخرت عذاب بن جائے گی ۔ ۷:دنیا میں ذلت ملے گی اور آخرت میں ٹھکانہ جہنم ہوگا۔ رزق حرام کی پہچان کے اصول: قرآن و حدیث نے رزق حرام کے اصول بیان کیے ہیں شریعت نے کچھ تجارتوں سے منع کیا ہے اور کسی چیز کا منع ہونا اس کے حرام ہونے پر دلالت کرتا ہے ،اور حرام