کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 68
اہل السنت والجماعت کے نزدیک مومن کی صفات
محمد بن حبیب اندرانی نے کہا :میں نے احمد بن حنبل سے سنا وہ فرمارہے تھے کہ اہل سنت کے نزدیک مومن کی صفات درج ذیل ہیں ۔(۱)
[۱] جو گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ، اس کا کوئی شریک نہیں اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں ۔(۱)
[۲] وہ انبیاء اور رسولوں کی تمام باتوں کا اقرار کرے جو وہ لے کر آئے ہیں اور دل سے ان چیزوں پر مضبوطی سے ایمان رکھے جو ظاہر کرے ۔
[۳] وہ کسی کے ایمان میں شک نہ کرے اور نہ ہی توحیدوالوں میں سے کسی
.........................................................
(۱)یہ رسالہ( طبقات الحنابلہ (۱/۲۹۴۔۲۹۵)میں اندرانی کے ترجمہ کے تحت مذکور ہے اور یہی رسالہ ایک دوسری سند کے ساتھ محمد بن یونس السرخسی کے ترجمے میں بھی موجود ہے۔[1]
(۲)ارشاد باری تعالیٰ ہے :
﴿ شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴾[آل عمران:۱۸]
’’ اللہ تعالیٰ فرشتے اورعدل کے ساتھ دنیا کو قائم رکھنے والے اہل علم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ،اس غالب اور حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔‘‘
[1] طبقات الحنابلہ :۱/۳۲۹۔۳۳۰)