کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 58
وہ سنت جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی ابوحسین محمد بن ابی یعلیٰ نے کہا ہمیں مبارک نے خبر دی ،اس نے کہا ہمیں عبدالعزیز الازجی نے خبر دی، ان سے ابوبکر المفید نے بیان کیا ،ان کو حسن بن اسماعیل الربعی نے بیان کیا اور کہتے ہیں کہ مجھ کو امام احمد بن حنبل اہل السنہ کے امام،آزمائشوں میں صبر کرنے والے نے بتایاکہ : ’’تابعین میں سے ۹۰ لوگوں اور مسلمانوں کے ائمہ اور علمائے سلف اور فقہائے عظام نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ سنت(عقیدہ ومنھج) جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی ۔(۱) [۱] ان میں سے پہلی سنت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے سے راضی ہونا ، اس کے امر کو تسلیم کرنا ،اس کے حکم پر صبر کرنا ،جس چیز کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے اس کو من وعن لینا اور جس سے منع کیا ہے اس سے رک جانا۔ [۲] اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لانا ۔(۲) .................................................................................. (۱)یہ رسالہ طبقات الحنابلہ (۱/۱۳۰۔۱۳۱)الحسن بن اسماعیل ابن الربعی کے ترجمہ میں موجود ہے ۔ (۲) اس کی دلیل صحیح مسلم(۸) میں حدیث جبریل ہے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جبریل امین علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ایمان کیا ہے ؟توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ ایمان یہ ہے کہ تواللہ تعالیٰ ،اس