کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 56
والا ہے اور میرے گمان میں وہ جنت اور جہنم پر ایمان نہیں رکھتا ۔ [۷۲]اور قبلہ والوں میں سے جو موحد فوت ہو جائے اس کی نماز جنازہ اد ا کی جائے گی اس کے لیے بخشش کی دعا کی جائے گی اور اس سے استغفار روکا نہیں جائے گا، [۷۳] اور اس کے گناہ کی وجہ سے جو اس نے کیا ہے ،اس کی نماز جنازہ کو ترک نہیں کریں گے،چاہے وہ گناہ چھوٹا ہو یا بڑا ہو ،اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے (۵۵) اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے یہ رسالہ اختتام کو پہنچا۔ ............................................................................................................. (۵۵)تفصیل کے لیے دیکھیے(شرح اصول الاعتقاد: (۱ /۱۶۴)