کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 42
دن ان لوگوں کے بار ے میں سفارش کریں گے جو جل کر کوئلہ بن چکے ہوں گے۔ پھر ان کے با رے میں حکم دیا جائے گا اور ان کو جنت کے دروازے پر نہر میں داخل کیا جائے گا اس بارے میں صحیح احادیث موجود ہیں جس طرح اللہ تعالیٰ چاہے گا وہ کرے گا ،اس کے ساتھ ایمان لانا اور اس کی تصدیق کرنا واجب ہے۔ [۳۵]اور اس بات پر ایمان لانا کہ مسیح دجال نکلنے والا ہے،اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوگا ۔اس کے متعلق احادیث موجود ہیں اور اس بات پر ایمان لانا واجب ہے کہ یہ کام ہو کر رہے گا ۔ [۳۶] اور بے شک عیسیٰ علیہ السلام اترنے کے بعد اس کو باب لُدّپر قتل کریں گے۔(۲۷) [۳۷]ایمان قول اور عمل کا نام ہے ۔وہ زیادہ اور کم ہوتا ہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ مومنوں میں سے کامل ترین ایمان والا وہ ہے جس کا ...................................................................................... سفارش کرنا ۔۴:درجات کو بلند کرنے کے لیے سفارش کرنا ۔۶:بغیر حساب و کتاب کے جنت میں داخلے کے لیے سفارش کرنا ۔۶:عذاب میں کمی کے لیے سفارش کرنا۔۷:تمام مومنین کے بارے میں سفارش کرنا ۔۸:کبیرہ گناہ کرنے والے کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سفارش کرنا۔[1] (۲۷)دیکھیں :صحیح مسلم :(۲۱۳۷)،سنن ابی داود : (۴۳۲۱)،سنن الترمذی: (۲۲۴۰)،سنن ابن ماجہ : (۷۵)،مسند احمد: (۴/۱۸۱۔۱۸۲)،الشریعۃ للآجری،( ص:۳۸۶)لُدّ جگہ فلسطین میں رملہ کے قریب ہے ۔دیکھیے الصفات لعبدالغنی ،(ص:۱۱۹)۔نیز( التصریح بماتواتر من نزول المسیح )اس مسئلہ پر ایک اہم کتاب ہے
[1] تفصیل کے لیے دیکھیے (تذکرۃ للقرطبی (ص:۳۴۴،لوامع الانوار : (۲/۸۶)،شرح العقیدۃ الطحاویۃ،( ص۱۷۴۔۱۷۸)،بتحقیق احمد شاکر، )