کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 17
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے حالات نام ونسب: آپ کا نا م أحمد ،کنیت ابو عبداللہ ،لقب امام ِاہلسنت و جماعت اور سلسلہ نسب یہ ہے : أحمد بن محمد بن حنبل شیبا نی بغدا دی۔آپ شیبا ن کے خا لص عربی النسل قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے ،عہد صدیقی کے نامور اسلامی سپہ سا لا ر حضرت مثنیؓ بن حا رثہ کا تعلق اسی قبیلہ سے تھا ۔ تاریخ پیدائش: آپ بغدا د میں 164؁ھ میں پید ا ہوئے، تین سا ل کے تھے کہ والد کا انتقا ل ہو گیا اور آپ مکمل طور پر والدہ کی زیر تربیت آگئے ۔انہوں نے شروع سے ہی تعلیم و تربیت کی طرف خا ص توجہ کی۔ اللہ تعالیٰ کا امت مسلمہ پر احسان عظیم: جس دور میں اللہ تعالیٰ نے امام احمد بن حنبل کو پیدا فرمایا یہ دور تاریخ اسلام کا انتہائی خطر ناک اور نازک دور تھا ۔ اس زمانہ میں خلیفہ مامون نے فلسفیوں کی گمراہ کن کتب کے عربی تراجم کروائے جس سے گمراہ فرقوں جہمیہ ،معتزلہ ،کرامیہ،قدریہ ،اشعریہ ،خوارج ،رافضہ،قرامطہ،باطنیہ کو بہت تقویت ملی ۔ان سے زمین بھر چکی تھی ۔ ہر طرف ان کا ہی اثر رسوخ تھا۔ ہر طرف