کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 16
بے پناہ جزبہ رکھنے والے محترم المقام جناب ڈاکٹرابوخزیمہ عمران معصوم انصاری حفظہ اللہ سرپرست ادارہ ھٰذا کا ممنون ہوں ، جن کے تعاون اور سرپرستی کی وجہ سے امام احمدبن حنبل رحمہ اللہ کے اصول السنۃ کے موضوع پر پانچ قیمتی رسائل کا احیاء عمل میں آیا اللہ تعالیٰ ہمارے ادارے کو مزید ترقی عطافرمائے اور اسے تما م اہداف میں کامیاب کرے ۔انھیں اور دیگر تمام معاونین کو جزائے خیر عطافرمائے اور اسے ہم سب کے لیے توشۂ آخرت بنائے( آمین )
نوٹ:یہ بات باعث مسرت ہو گی کہ ادارے کی ہر کتاب بیک وقت اردو،انگلش اور دیگر زبانوں میں بھی شایع ہوا کرے گی ۔ان شاء اللہ۔
والسلام
محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی
مدیر سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ
رئیس جامعہ امام احمد بن حنبل اہل حدیث سٹی قصور
۱۰ صفر ۱۴۳۷ھ