کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 15
اداریہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی خدمات جلیلہ امت مسلمہ پر عیاں ہیں ۔ان کی کتب و رسائل کو شائع کرنے کی ادنی سی کاوش کی گئی ہے اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے آمین۔ اس مجموعہ میں امام احمد کے سنت کے موضوع پر درج ذیل پانچ قیمتی اور نادر رسائل کو جمع کیا گیا ہے ۔ ۱: أصول السنۃ ۲: السنۃ التی توفی عنھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۳: صفۃ المؤمن من اہل السنۃ والجماعۃ ان تین رسائل کا ترجمہ مولاناابوصاریہ احسان یوسف الحسینوی حفظہ اللہ نے کیا ہمارے سامنے ان تینوں رسائل کی تحقیق فواد احمدزمرلی ابوعبدالرحمن والا نسخہ تھا ۔ ۴: رسالۃ الامام احمد بن حنبل لمسدد بن مسرہد البصری ۵: رسالۃ الامام احمد لخلیفۃ المتوکل ہمیں یہ دو رسائل مترجم مکتوبات امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نامی کتاب میں ملے ہیں ۔ ہم نے پانچ رسائل کو تحقیق و شرح کے ساتھ ’’مجموعہ مقالات اصول السنۃ حصہ اول ‘‘کے نام سے ایک جگہ جمع کر دیا ہے ۔اور عن قریب امام احمد رحمہ اللہ کے اسی موضوع پر دیگر رسائل کو حصہ دوم میں شایع کیا جائے گا ۔ان شاء اللہ۔ آخر میں کتاب و سنت کی محبت سے سرشاراور تراثِ سلف کے احیاء کا