کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 13
’’اگر دنیا میں دو چیزیں نہ ہوتیں تو لوگ ان کے شدید محتاج ہوتے ۔احمدبن حنبل کی آزمائش اگر نہ ہوتی توسارے لوگ (اہل سنت،اہل حدیث کا مسلک چھوڑ کر )جہمی ہوجاتے اور محمد بن ادریس الشافعی انھوں نے لوگوں کے لیے بند تالے کھولے۔‘‘[1]
قارئین کو یہ خبر دیتے ہوئے نہایت خوشی محسوس کررہاہوں کہ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت و توفیق سے سندھ کے راشدی خاندان کے تمام علماء کرام کی کتب ایک معاہدہ کے تحت مل چکی ہیں ان کی کتب کو ہمارے علاوہ کوئی بھی شایع نہیں کرسکتا ورنہ ہم قانونی کاروائی کے مجاز ہوں گے اور ادارہ کی لجنہ نے راشدی خاندان کے محدثین کی کتب پر منظم طریقے سے کام شروع کردیا ہے جو عن قریب شایع کی جائیں گی ۔ان شاء اللہ
تھوڑے ہی عرصے میں عقیدہ پر ادارے کی تیسری نادر کتاب شایع ہورہی ہے اور کئی ایک کتب آئندہ ایام میں شایع کی جائیں گی ، اللہ تعالیٰ کی توفیق ومدد کے بعد میرے فاضل بھائی ابوحبان کامران ملک، ادارہ کے مدیرالاستاذ ابراہیم بن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ اور ادارہ کی لجنہ کی مسلسل محنت سے تمام منصوبہ جات خیر وعافیت سے پایا تکمیل کو پہنچ رہے ہیں ۔والحمدللہ ۔
انسانی کام میں خطا کا امکان لازم ہے لہٰذا اس کتاب میں جو بھی غلطی دیکھے ہمیں اس سے مطلع کرے ادارہ اس کا شکر گزارہوگا۔
اے ہمارے پروردگار! تو ہماری اس حقیر سی کاوش کو قبول فرمااسے
[1] حلیۃ الاولیاء : (۹/۱۸۱)