کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 101
سے معافی مانگی۔ امام احمد نے انھیں معاف کر دیا ۔ متوکل امام احمد کا بہت زیادہ احترام کرتے تھے بلکہ بسا اوقات مشورے بھی لیتے تھے ۔ ظالموں نے آپ کو ۲۴۷ھ میں قتل کر دیا تھا ۔ (۱) خلیفہ متوکل نے امام احمد کی طرف نقدی کی شکل میں رقم بھیجی آپ نے لینے سے انکار کر دیا ،متوکل نے کہا کہ یہ مال اپنی اولاد کو دے دیں امام احمد نے کہا کہ وہ اس سے مستغنی ہیں ۔(۲) عبداللہ بن یحیی بن خاقان کے مختصر حالات: نام:ابوالحسین عبداللہّٰ بن یحیی بن خاقان الترکی البغدادی آپ بہت بڑے وزیر تھے آپ خلیفہ متوکل او رخلیفہ معتز کے وزیر رہے ۔ عبداللہ بن یحیی بن خاقان نے امام احمد رحمہ اللہ کی خد مت میں حسب ذیل خط لکھا : امیر المومنین خلفیہ متوکل نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں ایک خط کے ذریعے آپ سے قرآن کے متعلق کچھ سوالات کروں اور آپ ان کے جوابات تحریر فرمائیں ،واضح رہے کہ یہ سوالات امتحان و آزمائش کی غرض سے نہیں کیے جا رہے بلکہ مقصد صرف بصیرت اور معرفت ہے ۔ آپ نے اس خط کا تفصیلی جواب عبداللہ بن یحیی کے پاس تحریر فرمایا ۔ متوکل کی دینی خدمات پر اطمینان و تشکر اور دعا ۔ .................................................................................. (۱) تفصیل کے لیے دیکھیں۔ سیر اعلام النبلاء : (۱۲/ ۳۲۔۴۲،تاریخ الخلفاء للسیوطی :(۱/۳۰۱) (۲)سیر اعلام النبلاء : (۱۱/۲۷۱) (۳) سیر اعلام النبلاء : (۱۳/۱۰۔۱۲)