کتاب: مجموعہ مقالات اصول السنۃ - صفحہ 100
خلیفہ متوکل کے مختصر حالات نام : المتوکل علی اللہ جعفر بن ا لمعتصم بن الرشید پیدائش : آپ ۲۰۵ھ میں پیدا ہوئے ۔ زمانہ خلافت ۲۳۲ ھ سے ۲۴۷ھ تک ،آپ واثق کے بعد خلیفہ بنے۔ آپ نے اپنا میلان سنت کی طرف کیا اور قرآن و حدیث میں عقائد کے مسائل کا خوب پرچار کروایا اور محدثین کی ڈٹ کر حمایت کی اور فرقِ باطلہ کا کام تمام کر دیا بلکہ بعض جہمیوں کے سرداروں کو قتل کر دیا ۔فتنہ خلق قرآن کی مخالفت کی اور آزمائشوں کو ختم کر دیا ۔یہ ساری تبدیلی ۲۳۴ھ میں آئی بلکہ ہر طرف خطوط لکھے کہ کھل کر علمائے سلام ، دین اسلام کا پرچار کریں ۔ امام ابن ابی شیبہ جامعہ الرصافہ میں بیٹھ گئے ان کے پاس تیس ہزار افراد نے علمی استفادہ کیا ۔ان کے بھائی عثمان جامعہ منصور میں بیٹھ گئے ان کے پاس بھی خلق کثیر جمع ہو گئی ۔مسلمانوں نے متوکل کے بارے بڑی دعائیں کیں اور ان کی بہت ہی اچھے الفاظ میں تعریف کی ۔خلیفہ متوکل کے عظیم کارناموں سے سنت کا احیاء اور جہمیوں کا خاتمہ ہے ۔ آپ نے امام احمدرحمہ اللہ سے ملاقات کی اور ان