کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 800
عیون التفاسیر بحذف التکاریر: یہ ابو منصور الحسین بن ابراہیم الغواص السجزی المنصوری رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔ عیون التفاسیر للفضلاء السماسیر: یہ شیخ شہاب الدین احمد بن محمود السیواسی (المتوفی: ۸۰۳؁ھ) کی تالیف ہے،جس کا آغاز ان الفاظ سے ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ الذي أنزل القرآن کلاما قیما لا یحوم حولہ عوج…الخ‘‘ مولف نے اس میں ذکر کیا ہے کہ علما نے عمدہ عبارتوں کے ساتھ تفاسیر تصنیف فرمائی ہیں،لیکن بعض طلبا کے لیے ان باریکیوں کی وجہ سے استفادہ کرنا خاصا مشکل ہے۔پس میں نے اللہ تعالیٰ سے التجا کی کہ مجھے ایک مختصر تفسیر لکھنے کی توفیق مل جائے،جس کا سمجھنا آسان ہو،وہ شافی و وافی ہو اور ہر سمجھ دار طالب علم کے لیے وہ تیسیر کا کام دے۔