کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 752
بیان کیا ہے،ان میں سے ہر قسم دس اصول کی طرف راجح ہے۔یہ زبدۂ قرآن پر مشتمل ہے۔ الجواہر في علم التفسیر: یہ جلالین سیوطی رحمہ اللہ (المتوفی: ۹۱۱؁ھ) کی تالیف ہے۔انھوں نے شیخ عبدالعزیز بن عبدالواحد مدنی رحمہ اللہ کے لیے نظم کی شکل میں اس کو تحریر کیا۔ جواہر الدقائق في القراء ات۔ الجواہر في القراء ات العشرۃ: یہ شیخ جمال الدین حسین بن علی الحصنی رحمہ اللہ کی تالیف ہے،جو انھوں نے ۹۶۱؁ھ میں تالیف کی۔