کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 728
کی تالیف ہے۔ملا رحمہ اللہ کاتب کا کہنا ہے: ’’فسرہ بالحروف المھملۃ،وتکلف فیہ غایۃ التکلف‘‘[1]انتھیٰ۔ [اس نے مہمل حروف کے ساتھ اس کی تفسیر کی ہے اور اس میں انتہائی زیادہ تکلف کیا ہے] حرفِ سین میں اس کا ذکر آئے گا۔یہ تفسیر دو متوسط جلدوں میں ہے اور راقم الحروف کے پاس موجود ہے۔ تفسیر یزید بن ہارون السلمي: (المتوفی: ۱۱۷؁ھ) یہ تابعین میں سے ہیں۔ابو الخیر رحمہ اللہ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ تفسیر یعقوب بن عثمان الغزنوي ثم الجرخي۔ تفسیر تقریب المأمول: اس کے مولف کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔ التقریب مختصر الکشاف: یہ تفسیر کشاف کا اختصار ہے۔ تقبیح الشعراء الغاوین وتحسین الفقراء من آل یاسین: یہ ایک جلد میں فارسی تفسیر ہے۔یہ تفسیر سورۃ الشعراء سے قرآن کی ایک منزل تک بعض علماے ہند کی کاوش ہے،اس تفسیر کے مولف اکثر کہتے ہیں :’’مولانا فرمود‘‘ [مولانا نے فرمایا] اس سے مراد شاہ عبدالعزیز دہلوی رحمہ اللہ ہیں،اس میں ان کی تقریر و عظ کو جمع کیا گیا ہے۔فقیر کے پاس یہ تفسیرموجود ہے۔ تفسیر تلخیص البیان۔ تفسیر تنزیہ القرآن۔ تیسیر في التفسیر: یہ تین تفسیریں ہیں۔ تفسیر جامع الأسرار۔ تفسیر جامع التأویل۔ تفسیر جامع التفاسیر۔ تفسیر الجامع الکبیر۔ تفسیر جوامع البیان۔