کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 714
تفسیر سورۃ الأنعام،یہ فاضل مصطفی بن محمد معروف بہ سنان رحمہ اللہ (المتوفی: ۹۷۷ھ) کی تالیف ہے۔
تفسیر سورۃ الفاتحۃ والبقرۃ،یہ بعض متاخرین کی ایک مختصر تفسیر ہے،جس کا آغاز ان الفاظ سے ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ الذي أکرم الأنبیاء بإکرام إنزال القرآن الکریم…الخ‘‘
تفسیر سورۃ التکاثر،یہ صفر شاہ حنفی رحمہ اللہ کی تفسیر ہے۔
تفسیر سورۃ الدخان،یہ محی الدین محمد بن ابراہیم النکساری رحمہ اللہ (المتوفی: ۹۰۱ھ) کی تالیف ہے۔مولف نے یہ تفسیر سلطان بایزید خان کو بہ طور ہدیہ بھجی۔صاحبِ شقائق نے کہا ہے:
’’ھو تالیف یدل علیٰ صاحبہ أنہ آیۃ کبریٰ في علم التفسیر‘‘[1]
[یہ ایسی تالیف ہے جو اپنے مولف کے بارے میں بتاتی ہے کہ بلا شبہہ وہ علمِ تفسیر میں بہت بڑی نشانی تھے]
تفسیر سورت طٰہٰ۔
تفسیر سورۃ الفتح،یہ شیخ محمد امین الشہیر بہ امیر بادشاہ بخاری نزیل مکہ مکرمہ رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔یہ ایک مختصر تفسیر ہے،جس کاآغاز ان الفاظ سے ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ الذي جعل حرمہ لعبادہ بلدا أمینا…الخ‘‘
تفسیر سورۃ القدر،یہ شیخ عبدالرحمن بن الموید الامامی رحمہ اللہ (المتوفی: ۹۲۲ھ) کی تالیف ہے،یہ دو جلدوں میں ہے،اس کے ابتدائی کلمات یہ ہیں :’’الحمد للّٰہ الذي أنزل القرآن لنا في لیلۃ القدر…الخ‘‘ مولف نے اس کے خطبے میں سلطان بایزید خان کا نام ذکر کیا ہے۔شیخ صلاح الدین محمد الشہیر بلاری رحمہ اللہ (المتوفی: درحدود ۹۳۰ھ) نے بھی اسکندربادشاہ کے لیے اس سورت کی تفسیر لکھی تھی۔
نیز احمد بن روح اللہ انصاری رحمہ اللہ (المتوفی: درحدود ۱۰۰۰ھ) اور شرف البدر رحمہ اللہ نے بھی اس