کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 634
الْمُصْحَفِ تَضَْعُفُ عَلیٰ ذٰلِک إِلیٰ أَلْفَيْ دَرَجَۃٍ)) [1]
[آدمی کا زبانی قرآن مجید پڑھنا ہزار درجے رکھتا ہے،جبکہ اس کا قرآن کریم سے دیکھ کر پڑھنا زبانی پڑھنے سے دو ہزار درجے رکھتا ہے]
21۔عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((إِنَّ ھٰذِہِ الْقُلُوْبَ تَصْدَأُ کَمَا یَصْدَأُ الْحَدِیْدُ إِذَا أَصَابَہُ الْمَائُ))قِیْلَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ! وَمَا جَلَاؤُھَا؟ قَالَ: ((کَثْرَۃُ ذِکْرِ الْمَوْتِ،وَتِلَاوَۃُ الْقُرْآنِ)) [2]
(رواہما البیہقي في شعب الإیمان)
[یہ دل زنگ آلودہ ہو جاتے ہیں،جس طرح لوہا پانی لگنے سے زنگ آلود ہو جاتا ہے۔عرض کی گئی: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کی چمک کس طرح آتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: موت کو کثرت سے یاد کرنا اور قرآن کی تلاوت کرنا]
22۔ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((تَعَاھَدُوْا الْقُرْآنَ،فَوَالَّذِيْ نَفْسِيْ بِیَدِہِ! لَھُوَ أَشَدُّ تَفَصِّیًا مِنَ الْإِبِلِ فِيْ عَقْلِھَا)) [3] (متفق علیہ)
[قرآن مجیدکی خبر گیری کرتے رہو،اس ذات کی قسم جس کے ہاتھوں میں میری جان ہے! وہ (قرآن سینوں سے) نکل جانے میں اونٹ کے اپنی رسی سے نکل جانے سے بھی زیادہ تیز ہے]
23۔جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اِقْرَأُوْا الْقُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ عَلَیْہِ قُلُوْبُکُمْ،فَإِذَا اخْتَلَفْتُمْ فَقُوْمُوْا عَنْہُ)) [4]
(أخرجہ الشیخان)
[1] سنن الترمذي،رقم الحدیث (۲۹۲۶) سنن الدارمي،رقم الحدیث (۳۳۵۶) شعب الإیمان للبیہقي (۲/۳۵۳) اس کی سند میں محمد بن الحسن بن ابی یزید ضعیف ہے۔مزید تفصیل کے لیے دیکھیں : سلسلۃ الأحادیث الضعیفۃ،رقم الحدیث (۱۳۳۴)
[2] سنن الدارمي (۲/۵۲۲)
[3] سنن الترمذي،رقم الحدیث (۲۸۷۶) سنن النسائي الکبریٰ (۵/۲۲۷) سنن ابن ماجہ،رقم الحدیث (۲۱۷)