کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 572
8۔ان کا ایک قبطی کو قتل کرنا۔ 9۔ان کا مدین کی طرف نکل جانا اور وہاں نکاح کرنا۔ 10۔ان کا درخت پر آگ دیکھنا۔ 11۔گائے کے ذبح کا قصہ۔ 12۔موسیٰ علیہ السلام کی خضر علیہ السلام سے ملاقات۔ 13۔طالوت و جالوت کا قصہ۔ 14۔ملکہ بلقیس کا قصہ۔ 15۔ذوالقرنین کا قصہ۔ 16۔اصحابِ کہف کا قصہ۔ 17۔دو آدمیوں کا قصہ جو باہم گفتگو کر رہے تھے۔ 18۔باغ والوں کا قصہ۔ 19۔عیسیٰ علیہ السلام کے تین رسولوں کا قصہ۔ 20۔اس مومن کا قصہ جسے کافروں نے شہید کر دیا تھا۔ 21۔اصحابِ فیل کا قصہ۔ ان تمام قصوں سے مقصود یہ نہیں کہ گذشتہ واقعات کا علم ہو جائے،بلکہ اصل مقصد یہ ہے کہ سننے والے کے ذہن میں شرک اور گناہوں کی برائی جم جائے اور وہ یہ سمجھ لے کہ کفار پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آتا ہے اور مخلص بندے اس کی نصرت و حمایت کی بنا پر مامون و محفوظ رہتے ہیں۔ تذکیر بالموت: قرآن مجید میں موت اور اس کے بعد کے واقعات کا ذکر کچھ اس طرح ہے: انسان کی موت کی کیفیت،اس وقت اس کی بے چارگی،موت کے بعد اس کے سامنے جنت اور دوزخ پیش کرنا اور عذاب کے فرشتوں کا ظاہر ہونا۔