کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 546
[اس کے سوا جو بھی کلام ہے،اس کی حیثیت چھلکے کی سی ہے اور رہا یہ کلام تو یہ سارے کا سارا مغز ہی مغز ہے]
دعوا کل قول غیرہ ما سوی الذي أتی عن رسول اللّٰہ فھو صواب
[اس قول کے سوا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے،ہر چیز کو چھوڑ دو،کیونکہ وہی حق اور سچ ہے]
وعضوا علیہ بالنواجذ واصبروا علیہ و لو لم یبق في الفم ناب
[اس کو خوب مضبوطی سے پکڑ لو اور اس پر صبر کرو،اگرچہ منہ میں کوئی دانت باقی نہ رہے (یعنی آخری دم تک اس سے وابستہ رہو)]
تروا کل ما ترجون من أي مطلب إذا کان فیکم ہمۃ وطلاب
[تمھیں جس قسم کا بھی مطلب ہو،اس سے پورا ہوجائے گا،بشرطیکہ تمہارے اندر ہمت اور جستجو موجود ہو]
أطیلوا علی السبع الطوال[1] وقوفکم تَدِرُّ علیکم بالعلوم سحاب
[سبع طوال (سات لمبی سورتوں) کی تلاوت کثرت سے کرو،تم پر علوم کے بادل برسیں گے]
وکم من ألوف في المئین[2] فکن بھا ألوفا تجد ما ضاق عنہ حساب
[سو آیات والی قرانی سورتوں میں ہزاروں (فوائد) ہیں،ان کے ساتھ وفا کا رشتہ بناؤ،تنگیاں آسانیوں میں تبدیل ہو جائیں گے]
وفي طي أثناء المثاني[3]نفائس یطیب لہا نشر و یفتح باب