کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 545
[اگر تو اس میں ان کے آبا و اجداد کی روش کے مطابق کوئی دلیل مل جائے] رضوہ و إلا قیل ھذا مؤول ویرکب للتأویل فیہ صعاب [تو وہ اس پر راضی ہو جائیں گے،وگرنہ کہیں گے کہ اس کی تاویل کی جائے گی اور وہ تاویل کرنے کے لیے جان کو جوکھوں میں ڈالتے ہیں ] تراہ أسیرا کلُّ حبر یقودہ إلی مذہب قد قررتہ صحاب [تم اس کو دیکھو گے کہ وہ ایک قیدی ہے،جس کو ہر عالم اپنے اس مذہب کی طرح ہانک رہا ہے،جو اس کے علما نے مقرر کیا ہے] أتُعرض عنہ عن ریاض أریضۃ وتعتاض جہلا بالریاض ہضاب [کیا تو اس سے منہ موڑ کر زمینی باغات لے گا اور اپنی جہالت و نادانی کی بنا پر جنتی باغات کے عوض زمینی ٹیلے لے گا؟] یریک صراطا مستیقما وغیرہ مفاوز جہل کلھا و شعاب [یہ (کتاب) تجھے سیدھی راہ دکھائے گی،جب کہ اس کے علاوہ سارے جہالت سے بھرپور جنگلات اور گھاٹیاں ہی ہیں ] تزید علی مر الجدیدین جدۃ فألفاظہ مہما تلوت عِذاب [جدت جدید اور ماڈرن لوگوں کی تلخیوں ہی میں اضافہ کرتی ہے،لیکن تو اس کے الفاظ (وآیات) کو جب بھی تلاوت کرے گا،ان کو شیریں ہی پائے گا] و آیاتہ في کل حین طریۃ و تبلغ أقصٰی العمر وھي کعاب [اور اس کی آیات ہر آن میں تروتازہ ہیں اور انتہائی عمر کو پہنچ کر بھی ان کی شان و عظمت برقرار ہے] ففیہ ہدی للعالمین ورحمۃ وفیہ علوم جمۃ و ثواب [پس اس میں جہانوں کے لیے ہدایت و رحمت ہے،اس میں بہت سے علوم اور ڈھیروں ثواب ہے] فکل کلام غیرہ القشر لا سوی وذا کلہ عند اللبیب لباب