کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 544
[تو اس (کتاب) میں جو طریقہ چاہے گا پا لے گا،نیز اس میں روح کا کھانا پینا اور اس کی غذا بھی موجود ہے] وإن رمت إبراز الأدلۃ في الذي ترید فما تدعو إلیہ تجاب [اور اگر تو اپنے من پسند مسئلے کے دلائل معلوم کرنے کا ارادہ کرو تو تم اس سے جو کچھ پوچھو گے تمھیں اس کا جواب ملے گا] تدل علی التوحید فیہ قواطع بہا قُطِّعت للملحدین رقاب [اس میں توحید کے ایسے قطعی دلائل ہیں،جن کے ساتھ ملحدوں کی گردنیں کاٹی جاتی ہیں ] وما مطلب إلا و فیہ دلیلہ ولیس علیہ للذکي حجاب [اس میں ہر مسئلے کی دلیل موجود ہے اور اس میں ذہین آدمی سے کوئی اوٹ اور رکاوٹ نہیں ہے] وفیہ الدواء من کل داء فَثِقْ بہ فواللّٰہ! ما عنہ ینوب کتاب [اس میں ہر بیماری کا علاج ہے،لہٰذا اس پر اعتماد کرو،اللہ کی قسم! اس کے قائم مقام کوئی کتاب نہیں ہے] وفي رقیۃ الصحب اللدیغ قضیۃٌ وقررھا المختار حین أصابوا [(کسی زہریلی چیز کے) ڈسے ہوئے شخص کو صحابہ کے دم کرنے کا معاملہ ہے،جس کو (احمد صلی اللہ علیہ وسلم) مختار نے ثابت رکھا،جب انھوں نے یہ کام کیا] ولکن سکان البسیطۃ أصحبوا کأنھم عما حواہ غضاب [لیکن اب زمین کے باسی اس طرح کے ہو گئے ہیں کہ گویا وہ اس کتاب کے مشتملات پر غضب ناک ہیں ] فلا یطلبون الحق منہ و إنما یقولون من یتلوہ فھو مثاب [وہ اس سے حق کو تلاش نہیں کرتے،بلکہ وہ تو صرف یہی کہتے ہیں کہ جو اس کی تلاوت کرے گا اسے ثواب ہو گا] فإن جاء ہم فیہ الدلیل موافقا لما کان للآباء إلیہ ذہاب