کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 544
[تو اس (کتاب) میں جو طریقہ چاہے گا پا لے گا،نیز اس میں روح کا کھانا پینا اور اس کی غذا بھی موجود ہے]
وإن رمت إبراز الأدلۃ في الذي ترید فما تدعو إلیہ تجاب
[اور اگر تو اپنے من پسند مسئلے کے دلائل معلوم کرنے کا ارادہ کرو تو تم اس سے جو کچھ پوچھو گے تمھیں اس کا جواب ملے گا]
تدل علی التوحید فیہ قواطع بہا قُطِّعت للملحدین رقاب
[اس میں توحید کے ایسے قطعی دلائل ہیں،جن کے ساتھ ملحدوں کی گردنیں کاٹی جاتی ہیں ]
وما مطلب إلا و فیہ دلیلہ ولیس علیہ للذکي حجاب
[اس میں ہر مسئلے کی دلیل موجود ہے اور اس میں ذہین آدمی سے کوئی اوٹ اور رکاوٹ نہیں ہے]
وفیہ الدواء من کل داء فَثِقْ بہ فواللّٰہ! ما عنہ ینوب کتاب
[اس میں ہر بیماری کا علاج ہے،لہٰذا اس پر اعتماد کرو،اللہ کی قسم! اس کے قائم مقام کوئی کتاب نہیں ہے]
وفي رقیۃ الصحب اللدیغ قضیۃٌ وقررھا المختار حین أصابوا
[(کسی زہریلی چیز کے) ڈسے ہوئے شخص کو صحابہ کے دم کرنے کا معاملہ ہے،جس کو (احمد صلی اللہ علیہ وسلم) مختار نے ثابت رکھا،جب انھوں نے یہ کام کیا]
ولکن سکان البسیطۃ أصحبوا کأنھم عما حواہ غضاب
[لیکن اب زمین کے باسی اس طرح کے ہو گئے ہیں کہ گویا وہ اس کتاب کے مشتملات پر غضب ناک ہیں ]
فلا یطلبون الحق منہ و إنما یقولون من یتلوہ فھو مثاب
[وہ اس سے حق کو تلاش نہیں کرتے،بلکہ وہ تو صرف یہی کہتے ہیں کہ جو اس کی تلاوت کرے گا اسے ثواب ہو گا]
فإن جاء ہم فیہ الدلیل موافقا لما کان للآباء إلیہ ذہاب