کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 543
تو اس میں آدم علیہ السلام کو اس حالت میں بھی دیکھ لے گا،جب وہ مٹی تھے] ولاقیت ہابیلا قتیل شقیقہ یواریہ لما أن أراہ غراب [اور تو اپنے حقیقی بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والے ہابیل سے بھی ملاقات کرے گا،جس کو اس کا بھائی قتل کرنے کے بعد ایک کوے کی راہنمائی کرنے پر دفن کر رہا تھا] وتنظر نوحا وھو في الفلک إذ طغیٰ علی الأرض من ماء السماء عباب [تو اس میں نوح علیہ السلام کو کشتی میں سوار دیکھے گا،جب آسمان سے اترنے والا پانی طوفان کی شکل میں زمین پر سرکشی کر رہا تھا] وإن شئت کل الأنبیاء و قولہم وما قال کل منھم و أجابوا [اور اگر تو تمام انبیا کو دیکھنا اور ان کی باتیں سننا چاہے،نیز تو یہ جاننا چاہے کہ انبیا نے کیا کہا اور امتیوں نے اس کا کیا جواب دیا] تری کل ما تہوی وفي القوم مومن وأکثرہم قد کذبو وخابوا [تو اس میں جو چاہے گا،سب دیکھ لے گا،نیز تو یہ بھی دیکھے گا کہ قوم میں صرف ایک ہی مومن ہے،اکثر نے اس (نبی) کو جھٹلا دیا اور وہ رسوا ہوئے] وجنات عدن حورھا ونعیمھا ونارا بھا للمشرکین عذاب [نیز تو اس میں ہمیشہ باقی رہنے والی جنتیں،اس کی حوریں اور نعمتیں دیکھے گا اور اس آگ کا مشاہدہ کرے گا،جس کے ساتھ مشرکوں کو عذاب دیا جائے گا] فتلک لأرباب التقاء وھذہ لکل شقي قد حواہ عقاب [وہ (جنتیں) تقویٰ والوں کے لیے اور یہ (آگ) ہر بدبخت کے لیے ہے،جس کو عذاب نے گھیر رکھا ہے] وإن ترد الوعظ الذي إن عقلتہ فإن دموع العین عنہ جواب [اور اگر تو وعظ و نصیحت کو سمجھنے کے بعد رد کر دے گا تو تجھے اس کے بدلے آنکھوں سے آنسو بہانا ہوں گے] تجدہ وما تہواہ من أي مشرب فللروح منہ مطعم و شراب