کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 542
وفي کل مصر مثل مصر وإنما لکل مسمی والجمیع ذئاب [ہر شہر میں دوسرے شہر کی مانند لوگ ہیں،ان کے نام تو الگ ہیں،جب کہ (ان کا مشترک نام یہ ہے کہ) وہ سب بھیڑیے ہیں ] تری الدین مثل الشاۃ قد وثبت لہ ذئاب وما عنہ لھن ذہاب [آپ دیکھیں گے کہ دین اس بکری کی مانند ہے،جس پر بھیڑیوں نے حملہ کر دیا ہو اور اس کے لیے ان سے چھٹکارا ممکن نہ ہو] فقد مزقتہ بعد کل ممزق فلم تبق منہ جثۃ وإہاب [بھیڑیوں نے اسے کچھ اس طرح سے چیر پھاڑ کیا ہو کہ اس کی کھال نوچ کر اس کے وجود کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہو] ولیس اغتراب الدین إلا کما تری فہل بعد ہذا الاغتراب إیاب [دین کو چھوڑنے کا انجام وہی ہوتا ہے جو تو دیکھ رہا ہے۔کیا دین کے اس ترک کے بعد لوٹنے کے کوئی امکان ہیں ؟] فیا غربۃ ہل ترتجیٰ منک أوبۃ فیجبر من ھٰذا البعاد مصاب [اے جلا وطنی! کیا تجھ سے واپسی کی کوئی امید کی جا سکتی ہے کہ دوری اور پردیس کاٹنے کے اس نقصان کی تلافی ہوسکے؟] فلم یبق للراجي سلامۃ دینہ سوی عزلۃ فیھا الجلیس کتاب [اپنے دین کی سلامتی کے امید وار کے لیے گوشہ نشینی اور کنارہ کشی کے سواہ کوئی راہ نہیں ہے جس میں اس کا ہم نشین (اللہ کی) کتاب ہو] کتاب حویٰ کل العلوم وکلما حواہ من العلم الشریف صواب [جو کتاب تمام علوم کی جامع ہے اور اس کے اندر جو بھی علم شریف ہے،وہ صحیح اور درست ہے] فإن رمت تأریخا رأیت عجائبا تری آدما إذ کان وھو تراب [پس اگر تو اس سے تاریخ کا علم جاننا چاہے تو وہ تجھے عجائبِ عالم کا مشاہدہ کرائے گی اور