کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 538
ہوا ہے] دوات مکحلہ و کلک میل برگیرند کشند جدول کحلی بعین فتانی [سرمے دانی کی دوات اور سرمچو کا قلم پکڑتے ہیں اور عین فتانی پر سرمے کا جدول بنا دیتے ہیں ] کنند زیر و زبر پیش چشم مثرگاں را زنند غمزہ بہ تبدیع آل مروانی [آنکھ کی پیش کو زبر و زیر کر دیتے ہیں،پلکوں اور آبروؤں کے ساتھ آل مروان جیسے ناز و انداز کرتے ہیں ] بکار بردہ برخ غاز ہائے گلگوں را جلا دہند تو گوئی بلوحِ عنوانی [چہرے پر گل رنگ غازوں کا استعمال کیا گیا ہے،تو کہہ سکتا ہے کہ انھوں نے اس کو لوحِ عنوانی کے ساتھ چمک دار بنا دیا ہے] بآب لولو لالا ورنگ زر مذاب الف کشیدہ زبینی بروے نورانی [نورانی چہرے پر موتی،گلِ لالہ اور پگھلائے ہوئے سونے کے پانی کے ساتھ ناک کی الف بنائی گئی ہے] زخالہا کہ برخسار مشک سا کردند فتادہ بر ورق گل نقط اگردانی [رخسار پر بنے ہوئے تلوں نے اس کو مشک کی طرح کا بنا دیا ہے،اگر تو سمجھے تو یوں لگتا ہے کہ پھول کی پتیوں پر نقطے لگے ہوئے ہیں ] زتنگیِ دہن از بہر صفر آیہ کنند بخندہ روزنی در لعلک بدخشانی [منہ کی تنگی اور چڑچڑے پن کے لیے مسکراہٹ کے ساتھ بدخشانی یاقوت میں سوراخ کرتے ہیں ] نہفتہ در عربی حلہ ہند بفریبند نمودہ رنگ مسی سدہائے دندانی [عربی حلے میں ہند چھپا ہوا ہے،سیکڑوں دانتوں میں فریب کے ساتھ تانبے کا رنگ ظاہر کیا ہوا ہے] بنسخ حسن خطِ نو خطان چہ دامانہا کہ شستہ اند بآبِ چہ زنخدانی