کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 504
کتاب’’الاعتبار‘‘ ہے۔امام نووی رحمہ اللہ وغیرہ نے صراحت کی ہے کہ اس کے مثل اس باب میں کوئی تالیف نہیں ہے۔حازمی رحمہ اللہ نے حافظ ابوموسیٰ اصفہانی رحمہ اللہ سے سنا ہے۔ان کی دوسری مفید تصانیف بھی ہیں،انھیں میں’’عجالۃ اللسان في أسماء الأماکن والبلدان‘‘ہے۔انھوں نے احادیثِ مذہب کی ترجیح میں تالیف کا آغاز کیا تھا اور کتاب الصلاۃ تک پہنچے تھے۔صاحبِ تصانیفِ نفیسہ ہیں،جیسا کہ امام نووی رحمہ اللہ نے ان کا ذکر’’تھذیب الأسماء‘‘ میں کیا ہے۔[1] حدیث کے ناسخ و منسوخ میں ان کی کتاب ایک مبسوط کثیر الفوائد کتاب ہے اور اس سے قرآنِ عظیم کے ناسخ باہر نہیں جاتے۔ان میں سے بہت سے یقینی طور پر معلوم ہیں،جن کے ذکر کی ضرورت نہیں،جیسے شراب پینے اور استقبال بیت المقدس وغیرہ کا نسخ ہے۔واللّٰہ أعلم۔انتھیٰ کلام عدۃ المنسوخ من الحدیث علیٰ ما أخبر بہ بعض أھل الحدیث والحمد للّٰه الذي بنعمتہ تتم الصالحات۔
[1] تھذیب الأسماء واللغات للنووي (۷۲۹)