کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 503
جنازے کے لیے قیام (۳۱) نمازجنازہ کی تکبیرات کا چار کی تعداد تک نسخ (۳۲) زمین پرجنازہ رکھنے تک بیٹھنے کی ممانعت (۳۳) جو جنابت کے ساتھ صبح کرے،اس کے روزے کا فاسد ہونا،جب کہ جمہور اس کی صحت کی طرف گئے ہیں (۳۴) حضر والے کے روزے کا فساد (۳۵) سفرمیں روزہ رکھنے کی اباحت کا نسخ،جب کہ جمہور اس کے خلاف ہیں (۳۶) نبیذ کا نسخ صرف شراب کے برتنوں میں،جیسے حنتم،دبا،نقیر اور مزفت وغیرہ ہیں،اس میں عدمِ نسخ کے قائل صرف امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اور ان کے پیروکار ہیں (۳۷) سورت ممتحنہ میں اﷲکے ارشاد ﴿فَــٰاتُوا الَّذِیْنَ ذَھَبَتْ اَزْوَاجُھُمْ مِّثْلَ مَآ اَنْفَقُوْا﴾ کے نسخ کے بارے میں اس آیت کے معنی میں اختلاف کی بنیاد پر اختلاف کرتے ہیں،جیسا کہ کتبِ تفاسیر میں مذکورہے (۳۸) رقیہ (دم) سے نہی (۳۹)’’ما شاء اﷲ وشاء فلان‘‘ بولنے سے نہی (۴۰) حج میں شرط لگانا (۴۱) حرم میں کافروں سے قتال کی ابتدا (۴۲) وقتِ ضرورت سفر میں غیر مسلموں کی شہادت (۴۳) گھوڑے کے گوشت کی تحریم (۴۴) مزارعت کا جواز (۴۵) ایامِ عدت میں متوفی عنہا زوجہا کے لیے نقلِ مکان کی اجازت اور اس کا نسخ صحیح ہے (۴۶) ذمی کے بدلے مسلم کا قتل (۴۷) بغیر لڑائی کے آتش زنی (۴۸) زخم کے بھرنے سے پہلے قصاص لینا (۴۹) رجم سے پہلے محصن کو کوڑے مارنا (۵۰) اپنی بیوی کی لونڈی کے ساتھ زنا کرنے کا حکم (۵۱) دار الکفر سے دارالاسلام کی طرف ہجرت کا وجوب (۵۲) دعوت قبل از قتال (۵۳) کافر عورتوں کا قتل (۵۴) کافروں کے بچوں کا قتل (۵۵) مشرکین سے مدد لینے کی نہی (۵۶) بغیر دلیل سلب لینا (۵۷) غیرخدا کی حلف کا جواز (۵۸) کافروں کے ہدیوں کو قبول کرنا (۵۹) کھڑے ہو کر پیشاب کرنے سے نہی (۶۰) جمعے کے دن غسل کا وجوب۔ تو یہ ستانوے حکم ہیں،جن میں سے ستائیس احکام کے نسخ پر اہلِ علم نے اجماع کیا ہے۔ان میں سے تیرہ احکام کانسخ مشہور ہے۔ان میں سے دو احکام کے نسخ کے قائل شاذ ہیں اور اڑتالیس احکام میں اختلاف مشہور ہے،لیکن ان میں زیادہ تر یا زیادہ ایسے ہیں جن میں نسخ کی شرائط فراہم نہیں ہوئیں،بلکہ وہ عموم و خصوص اور اطلاق و تقیید اور تعارض کے باب سے ہیں کہ جن میں تطبیق کی طرف لوٹا جاتا ہے یادونوں پر ایک ساتھ عمل یا ترجیح ہوتی ہے۔ حدیث کے ناسخ و منسوخ کے بارے میں سب سے بہترین تالیف حافظ ابوبکر حازمی رحمہ اللہ کی