کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 456
اور اس میں علما کے تکلم کو بیان کرنے کے لیے ذکر کر دیا ہے،تاکہ علم کی رغبت رکھنے والے طالب کو اس علم کی دریافت کے لیے دوسری کتاب کی ضرورت نہ ہو،ورنہ نسخ بہت تھوڑی مقدار میں ہے،بیس آیتوں میں،بلکہ پانچ آیتوں میں ہوگا،جیسا کہ پہلے گزرا،بلکہ پانچ سے بھی کم میں ہے،جیسا کہ میں نے’’دلیل الطالب علی أرجح المطالب‘‘ میں اسے بیان کر دیا ہے۔[1]واللّٰه أعلم۔
[1] دلیل الطالب (ص: ۷۹۹)