کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 44
سورتوں سے مراد فاتحۃ الکتاب (سورۃالفاتحہ) اور چہار قل (سورت کافرون،اخلاص،فلق اور ناس) ہیں۔ان پانچ سورتوں میں سے ہر ایک سورت خداوند مجید کی توحید کی دلیل ہے۔جس شخص نے ان سورتوں کے معانی سمجھ لیے،وہ پکا سچا مسلمان ہو گیا۔اب اس کی عبادت ٹھیک ہو گی اور وہ شرک سے بچ جائے گا۔توحید کے بیان اور شرک کے رد میں کتبِ مطولہ کے علاوہ فی الحال دس مختصر رسائل لکھے گئے ہیں۔اس رسالے میں مذکورہ بالا پانچ سورتوں کے معانی کے بیان پر اقتصار و اختصار کیا گیاہے۔و خیر الکلام ما قل و دل۔‘‘ یہ کتاب پہلی مرتبہ مولف رحمہ اللہ کی زندگی ہی میں مطبع مفیدِ عام آگرہ سے ۶۲ صفحات میں شائع ہوئی تھی۔ إفادۃ الشیوخ بمقدار الناسخ والمنسوخ: یہ کتاب ایک مقدمہ،دو ابواب اور خاتمے پر مشتمل ہے۔مقدمہ کتاب میں ناسخ و منسوخ کے معانی کا بیان ہے۔باب اول میں قرآنِ مجید کی ترتیب کے مطابق منسوخ آیات کا ذکر ہے اور باب دوم میں منسوخ احادیث کا تذکرہ ہے،جن کی تعداد پچیس ہے۔خاتمہ کتاب میں اصولِ شریعت: کتاب اﷲ،سنت،اجماع،قیاس اور بعض دیگر امور: استحسان،مصالح مرسلہ اور اجتہاد و تقلید کا مختصر بیان ہے۔ زیرِ نظر کتاب میں مولف رحمہ اللہ کا اسلوب یہ ہے کہ پہلے وہ منسوخ آیت کو ذکر کرتے ہیں اور پھر اس کا ناسخ بیان کرتے ہیں،ضمناً علما کا اختلاف اور آیات کی توضیح و تفسیر بھی بیان کر دیتے ہیں اور مختلف آرا میں ترجیح بھی دیتے ہیں۔باب دوم میں احادیث کے سلسلے میں یہی منہج اختیار کیا ہے۔اس باب میں پہلے وہ اکیس احادیث ذکر کی گئی ہیں،جو امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب’’إخبار أھل الرسوخ في الفقہ والتحدیث بمقدار الناسخ والمنسوخ‘‘ میں بیان کی ہیں اور بعد ازاں ان پر مزید چار احادیث کا اضافہ کیا ہے۔ یہ کتاب فارسی میں ہے،جس کا اردو ترجمہ محترم المقام مولانا عزیز الحق عمری حفظہ اللہ نے کیا ہے۔ہم نے اصل فارسی کتاب کو مدِنظر رکھتے ہوئے ترجمے کی مراجعت و تصحیح کی ہے اور کتاب میں وارد شدہ احادیث و آثار کی تحقیق و تخریج بھی کی ہے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ مطبع نظامی کان پور سے ۱۲۹۷ھ کو ۱۳۲