کتاب: مجموعہ علوم القرآن - صفحہ 388
دوسری آیت: ﴿وَلاَ تَقْبَلُوْا لَھُمْ شَھَادَۃً اَبَدًا﴾ [النور: ۴] [اور ان کی کوئی گواہی قبول نہ کرو] کہتے ہیں کہ یہ آیت اﷲ تعالیٰ کے اس ارشاد: ﴿اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا﴾ سے منسوخ ہے،لیکن در اصل یہ استثنا کے ذریعے تخصیص ہے،نسخ نہیں۔ تیسری آیت: ﴿وَالَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ اَزْوَاجَھُمْ وَلَمْ یَکُنْ لَّھُمْ شُھَدَائُ اِِلَّآ اَنْفُسُھُمْ فَشَھَادَۃُ اَحَدِھِمْ اَرْبَعُ شَھٰدٰاتٍم بِاللّٰہِ اِِنَّہٗ لَمِنَ الصّٰدِقِیْن﴾ [النور: ۶] [اور جو لوگ اپنی بیویوں پر تہمت لگائیں اور ان کے پاس کوئی گواہ نہ ہوں مگر وہ خود ہی،ان میں سے ہر ایک کی شہادت اللہ کی قسم کے ساتھ چار شہادتیں ہیں کہ بلا شبہہ یقینا وہ سچوں سے ہے] کہتے ہیں کہ یہ آیت،دو آیتوں سے منسوخ ہے۔ایک ﴿وَالْخَامِسَۃُ اَنَّ لَعْنَتَ اللّٰہِ عَلَیْہِ اِِنْ کَانَ مِنَ الْکٰذِبِیْن﴾ [النور: ۷] [اور پانچویں یہ کہ بے شک اس پر اللہ کی لعنت ہو،اگر وہ جھوٹوں سے ہو] اور دوسری ﴿وَالْخَامِسَۃَ اَنَّ غَضَبَ اللّٰہِ عَلَیْھَا اِِنْ کَانَ مِنْ الصّٰدِقِیْن﴾ [النور: ۹] [اور پانچویں یہ کہ بے شک اس (عورت) پر اللہ کا غضب ہو،اگر وہ (مرد) سچوں سے ہو] سے،لیکن یہ نسخ غیر ظاہر ہے،اس لیے یہ آیت محکم ہے۔ چوتھی آیت: ﴿ٰٓیاََیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تَدْخُلُوْا بُیُوتًا غَیْرَ بُیُوتِکُمْ حَتّٰی تَسْتَاْنِسُوا وَتُسَلِّمُوْا عَلٰٓی اَھْلِھَا﴾ [النور: ۲۷] [اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے گھروں کے سوا اور گھروں میں داخل نہ ہو،یہاں تک کہ انس معلوم کر لو اور ان کے رہنے والوں کو سلام کہو] کہتے ہیں کہ یہ آیت اﷲ تعالیٰ کے اس ارشاد: ﴿لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَدْخُلُوْا بُیُوتًا غَیْرَ مَسْکُوْنَۃٍ فِیْھَا مَتَاعٌ لَّکُمْ﴾ [النور: ۲۹] [تم پر کوئی گناہ نہیں کہ ان گھروں میں داخل ہو جن